Categories: قومی

سری نگر کے ہوکرسار میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم  اختتام پذیر، تین دہشت گردوں ہلاک

سری نگر کے ہوکرسار میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم  اختتام پذیر، تین دہشت گردوں ہلاک

سری نگر ، 30 دسمبر( انڈیا نیرٹیو)

یہ تصادم اگرچہ کل شام دیر گےء شروع ہوا تھا، تاہم اندھیرے کی وجہ سے رات کے لیے آپریشن کو معطل کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد آج صبح فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان انکاؤنٹر دوبارہ شروع ہوا۔

اس دوران رات بھر اگرچہ دہشت گردوں نے بہت مرتبہ محاصرہ توڑنے کی کافی کوشش کی تھی لیکن فورسز کے جوانوں نے ان کی ہر ایک کوشش کو ناکام بنایا تھا۔

تصادم کی اہم باتیں

یہاں یہ بات قابل زکر ہے کہ کل شام ہوتے ہی فورسز کو خفیہ ایجنسی کے زریعے خبر ملی تھی کہ سری نگر کے ہوکرسار علاقہ میں تین دہشت گرد چھپے بیٹھے ہیں۔

جن کو ڈھونڈنے کی خاطر تلاشی آپریشن جب شروع کیا گیا تو فورسز کی مشترکہ ٹیم پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔ اگرچہ فورسز نے جوابی کارروائی شروع کی تھی تاہم شام ہوتے ہی آپریشن کو روکنا پڑا تھا۔

پورے علاقہ کو سیل کرکے رکھا گیا تھا، اور بھاگنے کے تمام راستوں پر فورسز کا پہرہ بٹھایا گیا تھا۔ غور طلب ہے کہ ہوکر سار علاقہ سری نگر مظفر آباد شاہراہ پر واقع ہے۔

کشمیر کے علاقے میں تصادم

اس علاقے سے گزرتے ہوئے ہر روز ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں کپوارہ، بارہمولہ، سوپور، گلمرگ اور دیگر اہم علاقہ جات کی طرف رواں دواں ہوتی ہیں۔

اور اس شاہراہ سے ہر روز سیکنڈوں کی تعداد میں فوجی گاڑیاں سرحدی علاقوں میں جاتی ہیں۔ چوں کہ تصادم کی خبر پھیلتے ہی اعلیٰ افسران کی ہدایت پر شمالی کشمیر سے سری نگر یا سری نگر سے شمالی کشمیر کی طرف بشمول گلمرگ سے آنے والے تمام سیاحوں کی اور مقامی پسنجر گاڑیوں کا روٹ بدل کر انہیں ماگام سے نکلنے کی صلاح دی گئی ہے۔

شاہراہ کو صاف کرکے آپریشن کو آج پھر سے شروع کرکے تین عدم شناخت دہشت گردوں کو مارا گیا ہے۔ غور طلب ہے کہ اس شاہراہ پر آج تک درجنوں بار اس طرح کے حملے ہو چکے ہیں اور یہ شاہراہ خاص کر ہوکرسار اور ایچ ایم ٹی کا علاقہ فورسز کےلیے اب دہشت گردوں کی جانب سے ایک چیلنج بن رہا ہے۔

Encounter srinagar three terrorist killed

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago