Urdu News

صدرجمہوریہ اور نائب صدر اور وزیر اعظم نے ریاستوں کو یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی

صدرجمہوریہ اور نائب صدر اور وزیر اعظم نے ریاستوں کو یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی

صدرجمہوریہ اور نائب صدر اور وزیر اعظم نے ریاستوں کو یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی

نئی دہلی ،یکم نومبر (انڈیا نیرٹیو)

صدر رام ناتھ کووند اور نائب صدر ایم وینکیا نائیڈواور وزیر اعظم نے اتوار کے روز ہریانہ اور پنجاب سمیت سات ریاستوں اور تین مرکزکے زیر انتظام خطےکو یوم تاسیس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ریاستیں امن اور خوشحالی کی علامت بن کر ملک کےلیے باعث فخر بنے رہیں گے۔

صدرجمہوریہ کووند نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ’ یوم تاسیس کے موقع پر ہریانہ ، پنجاب ، مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ ، آندھرا پردیش ، کرناٹک ، کیرل ، تمل ناڈو ، پڈوچیری اور لکشدیپ کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام ریاستیں اور مرکزکے زیر انتظام علاقے امن و خوشحالی کی علامت بن کر ملک کے لیے باعث فخر بنے رہیں گے۔

نائب صدر وینکیا نائیڈو نے کہا ، آندھرا پردیش ، کرناٹک ، ہریانہ ، چھتیس گڑھ ، مدھیہ پردیش ، پنجاب اور کیرالہ اور مرکزی علاقہ جات اینڈمان ونکوبار ، لکدشویپ اور پڈوچیری کو ان کے یوم تاسیس پر مبارکباد۔

چھتیس گڑھ یوم تاسیس کے موقع پر ، وزیر اعظم اورمرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ریاست کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا کہ ریاست کے قیام کےیوم پرچھتیس گڑھ کے عوام کو دلی مبارکباد۔ میری خواہش ہے کہ یہ خطہ، جو قدیم زمانے سے مختلف ثقافتوں کا مرکز رہا ہے ، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رہے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ٹویٹ کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ چھتیس گڑھ کی سبھی بہنوں اور بھائیوں نے ریاست کے یوم تاسیس کی ڈھیر ساری مبارکباد۔

Recommended