نائب صدر وینکیا نے مجاہد آزادی سردار اودھم سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا

Vice President Venkaiah paid homage to Mujahid Azadi Sardar Udham Singh

نئی دہلی ، 26 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

نائب صدر نے ہفتے کے روز جاری ایک پیغام میں کہا کہ قوم شہید اودھم سنگھ کی اعلی قربانی کو ہمیشہ یا درکھے گی۔ انہوں نے ٹویٹ پیغام میں کہا ’ آج عظیم انقلابی امر شہید ادھم سنگھ کا یوم پیدائش ہےممنون قوم ان کی شہادت کو ہمیشہ احترام سے یاد رکھے گی۔

قابل ذکر ہے کہ ادھم سنگھ 26 دسمبر 1899 کو پنجاب کے ضلع سنگرور کے سنام گاؤں میں پیدا ہوئے۔ وہ 13 اپریل 1919 کو جلیان والا باغ قتل عام کے چشم دید گواہ تھے۔

مجاہد آزادی سردار اودھم سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریۂ ہند نے کہا کہ جلیا والا باغ حادثہ انسانی تاریخ میں سب سے بدترین حادثہ ہے۔ اس حادثہ نے دنیا کے سامنے برٹش حکومت کی پول کھول کر رکھ دی رھی۔

جلیا والا باغ انکاؤنٹر انسانی تاریخ کا سب سے شرمناک پہلو ہے۔ انگریز حکومت نے نہتے ہندستانیوں پر گولی چلا کر ہزاروں بے گناہوں کو موت کی گھاٹ اتار دیا تھا۔

Vice President Venkaiah paid homage to Mujahid Azadi Sardar Udham Singh