Urdu News

وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ نے دیوالی کے موقع پر وطن عزیزکے باشندوں کو  دی مبارک باد

وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ نے دیوالی کے موقع پر وطن عزیزکے باشندوں کو  دی مبارک باد

وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ نے دیوالی کے موقع پر وطن عزیزکے باشندوں کو  دی مبارک باد

نئی دہلی ، 14 نومبر (انڈیا  نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے دیوالی کے موقع پر وطن عزیزکے باشندوں کو مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ دیپاولی پر تمام ہندستانیوں کو دلی مبارک باد۔ دیپاولی کی مبارک باد دیتے ہوئے انہوں نے ٹویٹ کیا کہ اس تہوار کو سب کی زندگی میں خوشی اور روشنی سے بھرنی چاہیے اور سب کو صحت مند اور خوش حال ہونا چاہیے۔

14 نومبر کو ، ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی یوم پیدائش پربھی ، وزیر اعظم مودی نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے دیوالی کے تہوار پر وطن عزیز کو مبارکباد دی ہے۔

شاہ نے ہفتہ کو ٹویٹ کرکے اپنے مبارک بادی پیغام میں کہا کہ ’’دیوالی کا مقدس تہوار تمام شہریوں کی زندگی خوشی اور خوشحالی لائے‘‘

مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے بھی ٹویٹ کرکے دیوالی کی مبارک باد دی ہے۔ نقوی نے کہا کہ ’’ہنر ہاٹ کی جانب سے آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو دیوالی مبارک ہو۔ ‘‘

قابل ذکر ہے کہ اقلیتی امور کی وزارت کے ذریعہ دہلی میں ’ہنر ہاٹ ‘کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں ملک کے مختلف حصوں سے ہنرمند ، فنکاروں ، کاریگروں نے شرکت کی۔ وزارت فنکاروں ، کاریگروں کو ’ ہنر ہاٹ ‘ کے ذریعے مارکیٹ مہیا کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے ، تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں اور فن سے معاش کما سکیں۔ وزارت ملک کے مختلف شہروں میں ’ہنر ہاٹ ‘کا اہتمام کرتی ہے۔

Recommended