وزیر اعظم نریندر مودی نے گرودوارہ رکاب گنج میں حاضری دی

Prime Minister Narendra Modi visited Gurudwara Rakab Ganj

نئی دہلی ، 20 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز دہلی کے تاریخی گرودوارہ رکاب گنج کا دورہ کیا۔ سکھ برادری کے نویں گرو تیغ بہادر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرو تیغ بہادر کے افکار اور زندگی ہمیشہ مجھے متاثر کرتی ہے۔

پہلے سے طے شدہ کسی پروگرام کے بغیروزیر اعظم کو گوردوارہ میں دیکھ کر ، لوگوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا جو گردوارہ آئے تھے۔

اس دوران وزیر اعظم نے آنگن میں موجود لوگوں سے بھی بات چیت

اس دوران وزیر اعظم نے آنگن میں موجود لوگوں سے بھی بات چیت کی اور عوام کو اپنے ساتھ سیلفی لینے کا کافی موقع فراہم کیا۔ وزیر اعظم بھی عام لوگوں کی طرح ہی گردوارے آئے تھے۔

اس دوران آمدورفت کو محدود رکھنے کے لیے سڑک پر کوئی اضافی انتظامات نہیں کیے گئے تھے۔اچانک سے گرودوارہ دورہ نے سب کو حیران کردیا ۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ایسی کوئی خبر عام نہیں تھی، یہی وجہ ہے کہ ان کے لیے کوئی خاص سیکورٹی کا انتظام نہیں کیا گیا تھا۔ باوجود اس کے وزیر اعظم نے گرودوارہ میں حاضری دی اور آس پاس کے لوگوں کے ساتھ کچھ وقت بھی گزارا۔

Prime Minister Narendra Modi visited Gurudwara Rakab Ganj

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…