Urdu News

وزیر اعلیٰ اور سابق وزیر اعلیٰ کے مابین زبانی جنگ تیز، کمل ناتھ کے الزامات پر شیوراج کا جوابی حملہ

وزیر اعلیٰ اور سابق وزیر اعلیٰ کے مابین زبانی جنگ تیز، کمل ناتھ کے الزامات پر شیوراج کا جوابی حملہ

وزیر اعلیٰ اور سابق وزیر اعلیٰ کے مابین زبانی جنگ تیز، کمل ناتھ کے الزامات پر شیوراج کا جوابی حملہ

بھوپال ،31 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

الیکشن کمیشن کے ذریعہ کمل ناتھ سے اسٹار کیمپینر کا درجہ چھین لینے کے بعد ریاست کی سیاست گرما گئی ہے۔ کانگریس الیکشن کمیشن کی کارروائی کو غیر جمہوری بتا رہی ہے اور سپریم کورٹ جانے کی بات کہہ رہی ہے۔ اس معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کمل ناتھ نے ٹوئیٹ کرکے کہا ہے کہ اب عوام فیصلہ کرے گی۔ یہ میری آواز کو روکنے کی، دبانے کی کوشش ہے اور کانگریس کی آواز کو کچلنے کی کوشش ہے۔ سچائی کو پریشان کیا جاسکتا ہے، شکست نہیں دیا جاسکتا۔ عوام سچائی کا ساتھ دے گی۔ کمل ناتھ کے اس بیان پر وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے پلٹ وار کیا ہے۔

سی ایم شیوراج نے بروز ہفتہ میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کمل ناتھ پر جم کر نشانہ سادھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمل ناتھ کی مایوسی کی علامت ہے، لیکن ان کا غرورختم نہیں ہوا ہے۔ کمل ناتھ جی کی نظروں میں باقی سب غلط ہیں، ان کی نظروں میں ان کے لیڈر راہل گاندھی بھی غلط ہیں، انہیں کوئی سمجھا دیتا ہے۔ ان کی نظروں میں الیکشن کمیشن غلط ہے، ان کی نظروں میں ملازمین و افسران غلط ہیں، صحیح کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمل ناتھ دھمکانے والی زبان میں بات کر رہے ہیں، افسران کو دیکھ لوں گا، ملازمین سے نمٹ لوں گا، کیا نمٹیں گے۔ سی ایم شیوراج نے کہا کہ سب سے بڑی عوام ہوتی ہے اور افسران و ملازمین کی بھی عزت ہوتی ہے۔ انہوں نے نصیحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ دھمکانا، چمکانا بند کریں۔ مدھیہ پردیش محبت کی زبان جانتا ہے۔ اب الیکشن کمیشن نے بھی کارروائی کی تو انتقامی جذبے سے کی، آئینی ادارے پر الزام لگاتے ہوئے آپ کو شرم نہیں آتی ہے۔

کمل ناتھ کے ذریعہ بی جے پی پر ہار سے مایوس ہوکر اس طرح کی کارروائی کے الزامات پر سی ایم شیوراج نے کہا کہ بی جے پی شاندار کامیابی حاصل کر رہی ہے۔ کمل ناتھ جی کا درد ہے کہ اقتدار چلا گیا اور اقتدار بھی کوئی عوامی بہبود اور ترقی کے لئے نہیں تھا، مدھیہ پردیش کو لوٹنے اقتدار اپنے پاس رکھا تھا۔ مدھیہ پردیش کو دلالوں کی منڈی بنا دیا تھا اور اس لئے انہیں ایسے دن دیکھنے پڑے، کم سے کم اب تو سمجھیں۔

Recommended