آٹھ نومبر 2022 (17 کارتک، 1944 ساکا دور) کو مکمل چاند گرہن ہوگا۔ چاند گرہن ہندوستان کے تمام مقامات سے چاند طلوع ہونے کے وقت نظر آئے گا۔ تاہم چاند گرہن کے جزوی اور کل مراحل کا آغاز ہندوستان کے کسی بھی مقام سے نظر نہیں آئے گا کیونکہ یہ مظاہر چاند طلوع ہونے سے پہلے شروع ہو چکے ہوں گے۔ کل اور جزوی دونوں مراحل کا اختتام ملک کے مشرقی حصوں سےنظر آئے گا۔ ملک کے باقی حصوں سے صرف جزوی مرحلے کا اختتام نظر آئے گا۔
یہ چاند گرہن جنوبی امریکا، شمالی امریکا، آسٹریلیا، ایشیا، شمالی بحر اوقیانوس اور بحرالکاہل کا احاطہ کرنے والے خطے میں نظر آئے گا۔
چاند گرہن ہندوستان کے معیاری وقت (آئی ایس ٹی) کے مطابق 14 بجکر 39 منٹ پر شروع ہوگا۔ مکمل چاند گرہن ہندوستان کے معیاری وقت کے مطابق 15 بج کر 46 منٹ پر شروع ہوگا۔مکمل گرہن کا اختتامی وقت ہندوستان کے معیاری وقت کے مطابق 17 بج کر 12 منٹ ہے اور اور جزوی مرحلے کا اختتامی وقت 18 بج کر 19 منٹ ہے۔ملک کے مشرقی حصوں کے شہروں ، جیسے کولکاتہ اور گوہاٹی میں چاند نکلنے کے وقت، گرہن کا کل مرحلہ جاری رہے گا۔
گوہاٹی میں چاند کے طلوع ہونے کے وقت سے
کولکاتہ میں چاند کے طلوع ہونے کے وقت سے آخر تک کا دورانیہ 20 منٹ کا ہوگا. اور چاند کے طلوع ہونے کے وقت سے لے کر جزوی گرہن کے اختتام تک کا دورانیہ ایک گھنٹہ 27 منٹ ہے۔ گوہاٹی میں چاند کے طلوع ہونے کے وقت سے آخر تک مکمل گرہن کا دورانیہ 38 منٹ ہے. اور چاند کے طلوع ہونے کے وقت سے لے کر جزوی lunar eclipse کے اختتام تک کا دورانیہ ایک گھنٹہ 45 منٹ ہے۔
آئندہ چاند گرہن 28 اکتوبر 2023 کو ہوگا جو ہندوستان سے نظر آئے گا.
اور یہ جزوی گرہن ہوگا۔ گزشتہ چاند جو ہندوستان میں دیکھا گیا تھا . وہ 19 نومبر 2021 کو تھا. اور یہ جزوی گرہن تھا۔ lunar eclipse پورے چاند کے دن اس وقت ہوتا ہے . جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہے. اور جب تینوں خط استواء میں آجاتے ہیں۔ مکمل گرہن اس وقت ہوگا جب پورا چاند زمین کے سائے میں آجائے. اور جزوی چاند گرہن تب ہوتا ہے جب چاند کا کوئی حصہ زمین کے سائے میں آجائے۔ ہندوستان کے بعض مقامات کے مقامی حالات سے متعلق ایک تیار شدہ جدول حوالہ کے لیے الگ سے شامل کیا جا رہا ہے۔
چاند نکلنے کے وقت سے مکمل ہونے کے بعد
دوسرے شہروں جیسے دہلی، ممبئی، چنئی اور بنگلور میں مہتاب نکلنے کے وقت سے مکمل ہونے کے بعد جزوی گرہن جاری رہے گا. اور مذکورہ شہروں میں چاند نکلنے کے وقت سے لے کر جزوی گرہن کے اختتام تک کا دورانیہ بالترتیب 50 منٹ، 18 منٹ، 40 منٹ اور 29 منٹ ہوگا۔