Categories: قومی

کسانوں کو منڈی کے بجائے وزیراعظم نے مندی تھمادی ۔راہل گاندھی

کسانوں کو منڈی کے بجائے وزیراعظم نے مندی تھمادی ۔راہل گاندھی

نئی دہلی ، 02 نومبر (ہ س)

معیشت میں سست روی ، بڑھتی افراط زر اور زرعی قوانین پر کسانوں کے احتجاج کے درمیان کانگریس پارٹی مرکزی حکومت پر مسلسل حملہ کرتی رہی ہے۔ ایسی صورتحال میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کسانوں کے معاملے پر ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کسان حکومت سے اپنی فصلوں کو فروخت کرنے کیلئے منڈی کی توقع کر رہے تھے لیکن انہیں صرف مندی ہی حاصل ہوئی۔

کسانوں ، مزدوروں اور دیش کی بنیاد کو نقصان پہنچانے والے نئے زرعی قوانین پر راہل گاندھی نے پیر کے روز نریندر مودی حکومت کوایک بارپھرنشانہ بنایا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ، " ملک کے کسانوں نے منڈی کی مانگ کی۔تو وزیر اعظم نے خوفناک کساد بازاری دیدی۔" اپنی ٹویٹ کے ساتھ ، راہل نے ایک انگریزی اخبار کی خبر بھی شیئر کی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ بہار کے کسان زرعی قوانین پر پنجاب کے کسانوں کی طرح مندی پر احتجاج اورمنڈی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

اس سے پہلے بھی راہل گاندھی نے زرعی قوانین کے حوالے سے مرکزی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں اور مزدوروں کی صورتحال کے پیش نظر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ کسانوں اور مزدوروں کی ملک کی معاشی طاقت میں اہم شراکت ہے۔ ایسی صورتحال میں ہمیں کسانوں اور مزدوروں اور چھوٹے دکانداروں کی حفاظت کرنی ہوگی ، تب ہی ملک خود کو مضبوط رکھ سکے گا۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago