Urdu News

پی ایم کیئر فنڈ سے ایک لاکھ پورٹیبل آکسیجن کنسنٹریٹر خریدے جائیں گے

وزیر اعظم نریندر مودی نے پی ایم کیئرس فنڈ سے ایک لاکھ پورٹیبل آکسیجن کنسنٹریٹرس کی خرید کو منظوری دی ہے۔

 نئی دہلی،  28/اپریل2021 ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پی ایم کیئرس فنڈ سے ایک لاکھ پورٹیبل آکسیجن کنسنٹریٹرس  کی خرید کو منظوری دی ہے۔

یہ فیصلہ کووڈ بندوبست کے لئے سیال طبی آکسیجن (ایل ایم او) کی سپلائی میں بہتری کے لئے ضروری تدابیر پر تبادلہ خیال کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں لیا گیا۔ وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ ان آکسیجن کنسنٹریٹروں کی جلد از جلد خرید کی جائے اور کووڈ کے زیادہ معاملات والی ریاستوں کو انھیں دستیاب کرایا جائے۔

پی ایم کیئرس فنڈ کے تحت پہلے سے منظور شدہ 713 پی ایس اے پلانٹوں کے علاوہ آج کی میٹنگ میں بھی پی ایم کیئرس فنڈ سے 500 نئے پریشر سوئنگ ایڈزارپشن (پی ایس اے) آکسیجن پلانٹوں کو منظوری دی گئی۔

یہ پی ایس اے پلانٹس ضلع صدر دفاتر اور ٹیئر2 شہروں میں واقع اسپتالوں میں سیال طبی آکسیجن کی سپلائی میں اضافہ کریں گے۔ گھریلو مینوفیکچررس کو ڈی آر ڈی او اور سی ایس آئی آر کے ذریعہ فروغ دی گئی دیسی تکنیک منتقل کرنے کے ساتھ ان 500 پی ایس اے پلانٹوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

پی ایس اے پلانٹوں کے قیام اور پورٹیبل آکسیجن کنسنٹریٹر کی خرید سے مانگ کے مطابق گروپوں کے پاس آکسیجن کی سپلائی میں اضافہ ہوگا، جس سے پلانٹوں سے اسپتالوں کے درمیان آکسیجن کے نقل و حمل میں موجودہ ساز و سامان سے متعلق چیلنجوں کا حل نکالا جاسکے گا۔نئی دہلی،  28/اپریل2021 ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پی ایم کیئرس فنڈ سے ایک لاکھ پورٹیبل آکسیجن کنسنٹریٹرس  کی خرید کو منظوری دی ہے۔

یہ فیصلہ کووڈ بندوبست کے لئے سیال طبی آکسیجن (ایل ایم او) کی سپلائی میں بہتری کے لئے ضروری تدابیر پر تبادلہ خیال کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں لیا گیا۔ وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ ان آکسیجن کنسنٹریٹروں کی جلد از جلد خرید کی جائے اور کووڈ کے زیادہ معاملات والی ریاستوں کو انھیں دستیاب کرایا جائے۔

پی ایم کیئرس فنڈ کے تحت پہلے سے منظور شدہ 713 پی ایس اے پلانٹوں کے علاوہ آج کی میٹنگ میں بھی پی ایم کیئرس فنڈ سے 500 نئے پریشر سوئنگ ایڈزارپشن (پی ایس اے) آکسیجن پلانٹوں کو منظوری دی گئی۔

یہ پی ایس اے پلانٹس ضلع صدر دفاتر اور ٹیئر2 شہروں میں واقع اسپتالوں میں سیال طبی آکسیجن کی سپلائی میں اضافہ کریں گے۔ گھریلو مینوفیکچررس کو ڈی آر ڈی او اور سی ایس آئی آر کے ذریعہ فروغ دی گئی دیسی تکنیک منتقل کرنے کے ساتھ ان 500 پی ایس اے پلانٹوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

پی ایس اے پلانٹوں کے قیام اور پورٹیبل آکسیجن کنسنٹریٹر کی خرید سے مانگ کے مطابق گروپوں کے پاس آکسیجن کی سپلائی میں اضافہ ہوگا، جس سے پلانٹوں سے اسپتالوں کے درمیان آکسیجن کے نقل و حمل میں موجودہ ساز و سامان سے متعلق چیلنجوں کا حل نکالا جاسکے گا۔

Recommended