بنگلورو، 25؍ نومبر
مویشی پروری اورڈیری کی صنعت کا محکمہ ‘‘بھارت میں سفید انقلاب کے بانی’’ڈاکٹرورگھیز کورئین، جو بھارت کے ملک مین کے نام سے بھی مشہورہیں ، کے 101ویں یوم پیدائش کے موقع پر دودھ کا قومی دن منائے گا۔
مویشی پروری اورڈیری کی صنعت کامحکمہ 26نومبر 2022کو بینگلورو میں ‘آزادی کے امرت مہوتسو’ کے حصے کے طورپر دودھ کا قومی دن منارہاہے ۔ اس تقریب کے دوران سال 2022کے لئے باوقار قومی گوپال رتن ایوارڈس بھی تفویض کئے جائیں گے ۔
کرناٹک ریاست میں اس یادگار قومی تقریب کے اہتمام کی غرض سے حکومت ہند کے مویشی پروری اور دودھ کی صنعت کے محکمے ، کرناٹک سرکارکے مویشی پروری اورماہی گیری کے محکمے ، اورکرناٹک کے نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ اور کرناٹک ملک فیڈریشن نے آپ میں تال میل قائم کیاہے ۔
حکومت ہند کے ماہی پروری ، مویشی پروری اوردودھ کی صنعت کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹرسنجیو کماربالیان ، ورچول طورپر بینگلور و میں ہیسرا گھاٹا کے مقام پرسینٹرل فروزن سیمین پروڈکشن اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں ٹریننگ کی جدید ترین سہولت اور مویشی پروری سے متعلق سینٹرل کیٹل بریڈنگ فارم کے مقام پر کرناٹک بوائن آئی وی ایف سے متعلق سرگرمیوں کا بھی آغاز کریں گے ۔
تقریب کے دوران ممتاز شخصیات ، ورگھیز کورئین کی زندگی کے بارے میں تحریر کردہ ایک کتاب اور دودھ کو مغشوش بنانے کے بارے میں ایک کتابچہ کا بھی اجراء کریں گے ۔حکومت ہند کے ماہی گیری ، مویشی پروری اوردودھ کی صنعت کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹرسنجیوکماربالیان کے علاوہ کرناٹک کے مویشی پروری کے وزیرجناب پربھوبی چوہان، اور کے ایم ایف کے چیئرمین جناب بالاچندرا ایل جرکی ہولی بھی اس تقریب میں شرکت کرنے والوں میں شامل ہیں ۔