نئی دہلی، 6 اگست 2021، ریلوے ، مواصلات، الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت ، ریاستی حکومتوں (زراعت / باغبانی/ ماہی گیری وغیرہ کے محکموں سمیت) اور مقامی اداروں اور ایجنسیوں، منڈیوں وغیرہ کے مشورے سے شناخت کی گئیں سبزیوں، پھلوں اور دیگر جلدی خراب ہونے والی پیدوار کو لانے لے جانے کے لئے کسان ریل سروسز کے تحت 30 جولائی 2021 تک ملک بھر میں 72 روٹوں پر مجموعی طور پر 1040 کسان ریل سروسز چلائی گئیں اور تقریباً 3.38 لاکھ ٹن مال ٹرانسپورٹ کیا گیا۔