Urdu News

گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے 13فیصدزیادہ گیہوں کی سرکاری خرید کی گئی

گیہوں اور گیہوں مصنوعات کی بازاری قیمت کو کم کرنے میں مدد کرنے کے لئے محفوظ قیمت میں کمی کی گئی ہے

 نئی دہلی،  یکم جون2021: سرکاری خرید والی ریاستوں اترپردیش  ،مدھیہ پردیش ،بہار ،راجستھان ،دلی اور جموں وکشمیر میں جاری آر ایم ایس 22-2021 کے دوران ایم ایس  پی پر گیہوں  کی سرکاری خرید  خوش اسلوبی کے ساتھ جاری ہے۔جیسا کہ گزشتہ سیزن میں بھی کیا گیا تھا اور اب تک (30.05.2021تک ) 406.76 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ  گیہوں کی  سرکاری خرید  کی جاچکی ہے۔ ( یہ اب تک کی سب سے زیادہ مقدار میں سرکاری خریدار ی ہوئی ہے کیونکہ گزشتہ  مرتبہ  21-2020 میں آر ایم میں 389.92 لاکھ  میٹرک  ٹن گیہوں کی  سب سے زیادہ مقدار میں  ریکارڈ  خریداری کی  گئی تھی)جبکہ گزشتہ برس  کی اسی مدت کے دوران 28.360 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں   کی سرکاری خرید کی گئی تھی۔

آر ایم ایس کی سرکاری خرید  سے متعلق کارروائیوں کے دوران 80,334-56 کروڑروپے مالیت  کی ایم ایس  پی کے ساتھ لگ بھگ 43.55 لاکھ کسانوں  کو پہلے ہی فائدہ  پہنچ چکا ہے۔

21-2020 کے خریف کے جاری سیزن کے دوران خریداری والی ریاستوں میں دھان کی سرکاری خرید  خوش اسلوبی سے جاری ہے،جس کے دوران 30 مئی  2021 تک 787.87لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان سرکاری خرید کی گئی ہے ۔( ان میں  خریف کی فصل کی 62-706 لاکھ میٹرک ٹن اور ربیع  کی فصل کی 81.25 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری شامل ہے)جبکہ گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران 721.25لاکھ میٹرک ٹن دھان کی سرکاری خریدکی گئی تھی۔

کے ایم  ایس  سرکاری خرید  سے متعلق  جاری کاررائیوں  کے دوران  1,48,750-89 روپے مالیت کی ایم ایس  پی کے ساتھ لگ بھگ 117.04 لاکھ کسان پہلے ہی مستفید ہوچکے ہیں دھان کی سرکاری خرید بھی اب تک کی سب سے بلند سطح تک پہنچ چکی ہے اور یہ خریداری  20-2019 کے ،کے ایم ایس سیزن میں  773.45 لاکھ  میٹرک ٹن خریداری کی سب سے اونچی  سطح  سے تجاوز کرچکی ہے۔

اس کے علاوہ ریاستوں سے موصولہ تجاویز  کی بنیاد  پر امدادی  قیمت اسکیم  (  پی ایس ایس ) کے تحت تمل ناڈو ،کرناٹک ، مہاراشٹر ، تلنگانہ ، گجرات ،  ہریانہ ،مدھیہ پردیش ، اترپردیش ،اوڈیشہ ،راجستھان اور آندھر ا پردیش ریاستوں کے لئے 21-2020 کے خریف  مارکیٹنگ سیزن اور 21-2020  کے ربیع  مارکیٹنگ سیزن اور 2021 کے موسم گرما سیزن کے  دوران  81-107 لاکھ میٹرک ٹن دالوں  اور تلہن کی سرکاری خریداری  سے متعلق تجاویز  کو منظوری دی گئی ہے۔اس کے علاوہ

آندھر اپردیش ، کرناٹک ،تمل ناڈو اورکیرالہ ریاستوں کے لئے 1.74لاکھ میٹرک ٹن ناریل (تمام موسموں میں جاری رہنے والی فصل )کی سرکاری خرید کو بھی منظوری دی گئی ہے۔

Recommended