Urdu News

الیکشن کنٹرول روم پہنچے وی ڈی شرما، دگ وجے پر لگائے سنگین الزامات

الیکشن کنٹرول روم پہنچے وی ڈی شرما، دگ وجے پر لگائے سنگین الزامات

الیکشن کنٹرول روم پہنچے وی ڈی شرما، دگ وجے پر لگائے سنگین الزامات

بھوپال ، 3 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

مدھیہ پردیش میں 28 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ کچھ پولنگ مراکز سے تشدد اور جھڑپ کی خبریں آرہی ہیں۔ بی جے پی ریاستی صدر وی ڈی شرما نے اس کے لیے سابق سی ایم اور کانگریس راجیہ سبھا ممبر دگ وجے سنگھ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ سب دگ وجے کے اشارے پر ہورہا ہے۔

بی جے پی ریاستی صدر وی ڈی شرما منگل صبح بی جے پی ریاستی دفتر پہنچے۔ یہاں انہوں نے الیکشن کنٹرول روم پہنچ کر شکایتوں اور ووٹنگ فیصد کی معلومات حاصل کیں۔ اس دوران وی ڈی شرما نے مختلف پولنگ مراکز سے مل رہی شکایتوں کے لیے دگ وجے سنگھ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ دگ وجے سنگھ ضمنی انتخابات کے نتائج کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے اشارے پر کانگریس کارکنان پولنگ بوتھوں پر غنڈا گردی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کارکنان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کمل ناتھ جی کے ذریعہ بی جے پی تنظیم کو دئے گئے چیلنج کا جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔ ہمیں ہر بوتھ پر بھی جے پی کی حمایت میں ووٹنگ کروا کر اپنی جیت یقینی کرنی ہے۔ یہ تباہی کے خلاف ترقی کا جنگ ہے، ہمیں اسے جیتنا ہے اور ایک سنہرے مدھیہ پردیش میں اپنا تعاون دینا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے دگ وجے سنگھ بھی ٹوئیٹ کرکے ای وی ایم سے ووٹنگ میں گڑبڑی کے اندیشے کو ظاہر کر چکے ہیں۔

Recommended