Urdu News

مہاراشٹر کے 18 اضلاع لاک ڈاون کی پابندیوں سے آزاد

مہاراشٹر کے 18 اضلاع لاک ڈاون کی پابندیوں سے آزاد

مہاراشٹر کے 18 اضلاع لاک ڈاون کی پابندیوں سے آزاد ہوں گے

مہاراشٹرکے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریلیف اور بحالی وزیر وجے بڈیٹیوار نے کہا کہ کورونا متاثرین کی کم ہوتی تعداد کے پیش نظر ، ریاست کے 36 میں سے 18 اضلاع کو 04جون یعنی جمعہ کے روزسے لاک ڈاون کی پابندیوں سے آزاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان اضلاع میں پہلے کی طرح ہر طرح کی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔ لوکل ٹرین کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔

بڈیٹیوار نے جمعرات کے روز ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ریاستی حکومت نے مرحلہ وار انلاک عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں اورنگ آباد ، بھنڈارا ، بلڈھانہ ، چندر پور ، گڑھ چیرولی ، گوندیا ، جلگاوں ، جالنا ، لاتور ، ناگپور ، ناندیڑ ، ناسک ، پربھنی ، تھانے ، وردھا ، واس، اور یوتمال کو لاک ڈاون کی پابندیوں سے آزاد کیا جارہا ہے۔ ان اضلاع میں جمعہ کے روزسے ہر طرح کی سرگرمیاں پہلے کی طرح شروع ہوجائیں گی۔ یہاں مال ، دکان ، تھیئٹر سمیت شادی کی تقریب میں 200 افراد کے موجود رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا اسی طرح دوسرے مرحلے میں ممبئی اور ممبئی کے نواحی علاقوں ، احمد نگر ، امراوتی ، ہنگولی ، نندوربار اضلاع کو لاک ڈاون کی پابندیوں سے آزاد کیا جائے گا۔ تیسرے مرحلے میں پالگھر ، رتناگری ، ستارا ، سندھدودرگ ، سولا پور اضلاع اور چوتھے مرحلے میں پونے اور رائے گڑھ کو آزادی ملے گی۔ بڈیٹیوار نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں ، جن اضلاع میں لاک ڈاون میں نرمی ہوگی ، وہاں دکانیں صبح سات بجے سے دوپہر دو بجے تک کھلیں گی اور دیگر سرگرمیوں کو بھی چھوٹ دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ممبئی کی لائف لائن کہی جانے والی لوکل ٹرین سروس عام لوگوں کے لیے شروع کرنے کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔

Recommended