Urdu News

فولاد کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے کے آئی او سی ایل کے کوک اُوون پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا

فولاد کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ

 نئی دہلی،  20/فروری 2022 ۔

فولاد کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے آج کدر ے مکھ آئرن اور کمپنی لمیٹڈ (کے آئی او سی ایل )، پنمبور، منگلور کے کوک اوون پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے بلاسٹ فرنیس یونٹ کا دورہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001U96O.jpg

مجوزہ پروجیکٹ کا مقصد 863.90 کروڑ روپے کے سرمایہ جاتی خرچ سے بلاسٹ فرنیس یونٹ میں فارورڈ انٹیگریشن پروجیکٹ کے تحت  2.0 ایل ٹی پی اے ڈکٹائل آئرن اسپن پائپ پلانٹ  اور  بیک ورڈ انٹیگریشن پروجیکٹس  کے تحت  1.80 ایل ٹی پی اے کوک اوون پلانٹ  قائم کرنا ہے۔ اس پروجیکٹ کی تکمیل میں مین ٹیکنولوجیکل پیکیج سپلائر کو آرڈر جاری کرنے کی تاریخ سے 24 ماہ لگیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RFN5.jpg

کے آئی او سی ایل  کے سی ایم ڈی جناب ٹی سمیناتھن نے کہا کہ یہ منی رتنا سنٹرل پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ (سی پی ایس یو) فولاد کی وزارت کی مناسب سرپرستی اور مدد سے، کان کنی اور پیلیٹائزیشن انڈسٹری میں اپنی بنیادی قابلیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی پرانی شان و شوکت کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس موقع پر فولاد کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب  ٹی سری نواس، سی ایم ڈی، جناب  ٹی سمیناتھن، جناب  ایس کے گورائی، ڈائریکٹر (فنانس)، جناب  کے وی بھاسکر ریڈی، ڈائریکٹر (پروڈکشن اینڈ پروجیکٹس) اور  کے آئی او سی ایل کے سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔

فولاد کے مرکزی وزیر کل کمپنی کے ذریعے چلائے جارہے شجر کاری کے کام کے لیے  کدر ے مکھ  مرکز، لاکیہ  ڈیم کا دورہ کریں گے۔

Recommended