Urdu News

پانچ کل ہند سروے کے لیے شیڈول اور نمونہ لینے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کرنے اور حتمی شکل دینے کے لیے موضوعاتی ماہرین کے ساتھ 2 روزہ جامع مشاورتی سیشن کا انعقاد کیا گیا

جناب نتن گڈکری نے اترپردیش کے گورکھپور میں 10,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے ساتھ 18 نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

گھریلو کارکنوں، مہاجر کارکنوں، پیشہ ور افراد کے ذریعہ پیدا کردہ روزگار، ٹرانسپورٹ سیکٹر میں پیدا ہونے والے روزگار اور کل ہند سہ ماہی اسٹیبلشمنٹ پر مبنی روزگار سروے سے متعلق پانچ کل ہند سروے کے لیے شیڈول اور نمونہ لینے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کے لیے ماہر گروپ کے چیئرمین پروفیسر ایس پی مکھرجی اور ڈائرکٹر جنرل، لیبر بیورو شری ڈی پی ایسنیگی کی صدارت میں 28.02.2021 اور 01.03.2021 کو یکے بعد دیگرے اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا۔

سبھی پانچ کل ہند سروے کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے تفصیل کے ساتھ اور گہرائی سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ماہر گروپ کے چیئرمین پروفیسر ایس پی مکھرجی نے موضوعاتی ماہرین اور IES اور ISS کے اعلیٰعہدیداران کے ساتھ قریبی مشاورت سے پانچوں کل ہند سروے کے شیڈول پر تبادلہ خیال کیا اور اسے حتمی شکل دی۔

لیبر بیورو کے افسران اور موضوعاتی ماہرین نے پانچ سروے میں سے ہر ایک کے لیے نمونہ سازی کے ڈیزائن اور شیڈول کی وضاحت کرنے والے پاور پوائنٹ پرزینٹیشن تیار کیے تھے۔ شیڈول کو تفصیل کے ساتھ سبھی پانچ کل ہند سروے کے لیے بلاک کے مطابق تیار کیا گیا۔ اسے حتمی شکل دی گئی اور منجمد کر دیا گیا۔

سبھی پانچ کل ہند سروے کے لیے نمونہ سازی کے طریقہ کار پر بڑی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سروے کے انچارج افسران نے مجوزہ نمونہ سازی ڈیزائنوں کو تیار کرنے کی تفصیلی پیشکش تیار کی۔ ماہر گروپ کے چیئرمین پروفیسر ایس پی مکھرجی نے پانچوں سروے میں سے ہر ایک کے لیے نمونہ سازی کے مجوزہ طریقہ کار کو حتمی شکل دینے سے پہلے ان کا گہرائی سے جائزہ لیا۔

ایک کے بعد ایک اجلاس پانچ کل ہند سروے کے لیے شیڈول اور نمونہ سازی کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کرنے اور اسے حتمی شکل دینے کے لیے موضوعاتی ماہرین کے ساتھ 2 روزہ جامع مشاورتی سیشن کا حصہ تھے۔

شری ڈی پی ایسنیگی نے شیڈول کو ڈیزائن کرنے اور نمونے لینے کے طریقہ کار پر عمل کرنے میں کی جانے والی کوششوں کے لیے موضوعاتی ماہرین کے ساتھ ساتھ لیبر بیورو کے افسران کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کی۔انھوں نے بتایا کہ ان پانچوں کل ہند سروے کے ذریعے اکٹھا کیا گیا ڈیٹا شواہد پر مبنی پالیسی سازی کے لیے اہم معلومات فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ، جہاں تک تارکین وطن اور گھریلو ملازمین کا تعلق ہے، اس سے اب تک موجود ڈیٹا کے خلا کو پُر کرنے میں مدد ملے گی۔

Recommended