ملک میں انتہائی تیز رفتار انٹرنیٹ کا ایک نیا دور شروع ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے انڈین موبائل کانگریس-2022 (آئی ایم سی) میں 5G سروس کا آغاز کیا۔ اس موقع پر نجی شعبے کی دو بڑی موبائل کمپنیوں نے ملک میں 5G موبائل سروس شروع کی ہے۔ایئرٹیل نے وارانسی سے اور جیو نے احمد آباد کے ایک گاؤں سے 5 جی سروس شروع کی۔
اس موقع پر بھارتی ایئرٹیل لمیٹڈ کے چیئرمین سنیل متل نے آج سے ملک کے آٹھ شہروں بشمول دہلی، ممبئی اور وارانسی میں 5 جی سروس فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ متل نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ بہت اہم دن ہے۔ آزادی کے 75 ویں سال میں ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے جو ملک میں ایک نئی بیداری اور توانائی کا آغاز کرے گا۔ اس سے لوگوں کے لیے بہت سے نئے مواقع کھلیں گے۔
قبل ازیں وزیر اعظم نریندر مودی نے دارالحکومت دہلی کے پرگتی میدان میں منعقدہ انڈیا موبائل کانگریس میں 5G سروس کا آغاز کیا۔ اس کے ساتھ ہی 1 سے 4 اکتوبر تک 6ویں انڈیا موبائل کانگریس 2022 (آئی ایم سی) کا بھی افتتاح کیا گیا۔