Urdu News

نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کے موقع پر 75 روپے کا سکہ جاری ہوگا

نئے پارلیمنٹ ہاؤس

وزیراعظم افتتاحی تقریب میں 75 روپے کا سکہ جاری کریں گے

نئی دہلی، 26 مئی ( ہ س)

 وزیر اعظم نریندر مودی نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر 75 روپے کا سکہ جاری کریں گے۔ سکے کے ایک طرف اشوک ستون کے شیر ہوں گے جس کے نیچے ’’ستیہ میو جیتے‘‘ لکھا ہوگا وہیں  بائیں طرف دیوناگری رسم الخط میں لفظ “بھارت” اور دائیں طرف انگریزی میں “انڈیا” لکھا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر 75 روپے کا خصوصی سکہ جاری کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی یہ سکہ جاری کریں گے۔ 75 روپے کے اس سکے کا وزن 35 گرام ہوگا۔ اس میں 50 فیصد چاندی، 40 فیصد تانبا اور 5-5 فیصد نکل اور زنک دھات کا مرکب ہوگا۔

معلومات کے مطابق اس سکے پر روپے کا نشان بھی ہوگا اور لائن کیپٹل کے نیچے بین الاقوامی ہندسوں میں 75 کی قیمت لکھی جائے گی۔ سکے کادوسرا پہلو پارلیمنٹ کمپلیکس کی تصویر دکھائے گا، جب کہ اوپری طرف دیوناگری رسم الخط میں ‘سنسد سنکول’ کے الفاظ اور انگریزی میں ‘پارلیمنٹ کمپلیکس’ نچلے حصے پر کندہ ہوں گے۔

اس کے علاوہ اس سکے پر پارلیمنٹ کی تصویر کے بالکل نیچے سال 2023 لکھا جائے گا۔ یہ سکہ حکومت ہند کے کولکاتا ٹکسال نے بنایا ہے۔

Recommended