قومی

ریاسی کے ایک وفد نے ایل جی منوج سنہا سے راج بھون میں ملاقات کی

جموں، 10 دسمبر (انڈیا نیریٹو)

جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی سے سیلف ہیلپ گروپ کے ارکان کے ایک وفد نے یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔ نیلم رانی، سرپنچ کوٹھیان ضلع ریاسی کی قیادت میں وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کو ڈوگرہ ہٹ میں سہولیات میں اضافہ سے متعلق مسئلہ سے آگاہ کیا۔ سرپنچ نے اپنی پنچایت کے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل کو بھی پیش کیا جس میں سڑک کے رابطے کو مضبوط کرنا، بجلی پانی اور دیگر ترقیاتی ضروریات شامل ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے ارکان کو یقین دلایا کہ ان کے تمام حقیقی مسائل اور مطالبات کا جائزہ لیا جائے گا اور جلد از جلد ازالہ کیا جائے گا۔ ایل جی نے وفد سے کہا کہ وہ مرکزی معاونت والی اسکیموں کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کریں ۔تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اِن اسکیموں سے مستفید ہو سکیں ۔اس کے علاوہ علاقے میں امن بھائی کو قائم رکھنے پر زور دیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago