Categories: قومی
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں و کشمیر کے سانبا ضلع میں 24 اپریل کو وزیراعظم نریندر مودی کی ریلی کے مقام کا معائنہ کیا
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج) سائنس و ٹیکنالوجی ، ارضیاتی سائنس کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے، شکایات عامہ، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج جموں و کشمیر کے سانبا ضلع میں پلی پنچایت کے اس مقام کا معائنہ کیا، جہاں وزیراعظم نریندر مودی اس مہینے کی 24 تاریخ کو ریلی کریں گے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: justify;">جیسا کہ پہلے اطلاع دی جا چکی ہے کہ اس سال پنچایت راج دِوَس کا انعقاد پنچایت راج کی مرکزی وزارت ، سائنس و ٹیکنالوجی کی مرکزی وزارت، بایو ٹیکنالوجی کے محکمے اور سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کی کونسل (سی  ایس آئی آر) ، حکومت ہند کے اشتراک سے کر رہی ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">مرکزی وزیر کے ہمراہ پلی پنچایت کا دورہ کرنے والوں میں  چیتن پرکاش جین،  سی ایم ڈی، سنٹرل الیکٹرونکس لمیٹیڈ بھی تھے۔ یہ سائنٹفک اینڈ انڈسٹریئل ریسرچ محکمے تحت ایک پی ایس ای ہے، جو 20 دن کی ریکارڈ مدت میں پلی پنچایت  میں ایک شمسی پلانٹ لگا رہی ہے۔ 500 کلو واٹ کا سولر پلانٹ 6408 مربع میٹر کے علاقے میں لگایا جا رہا ہے اور یہاں سے پنچایت میں 340 مکانات کو صاف ستھری بجلی اور روشنی مہیا کرائی جائے گی اور اس طرح یہ حکومت ہند کے ‘‘ گرام اورجا سوراج پروگرام’’ کے تحت پہلی کاربن نیوٹرل پنچایت بن جائے گی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: justify;">ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ہمراہ جانے والے دیگر اعلیٰ سرکاری عہدیداروں میں سنیل کمار-سرویئر جنرل آف انڈیا ، ڈاکٹر پورنیما روپل- سینئر سائنٹسٹ- سی ایس آئی آر، ڈاکٹر  دیو پریا دتّا، سائنس و ٹیکنالوجی وزارت،  حکومت ہند میں  سینئر سائنٹسٹ، ڈاکٹر سرینواس ریڈی، ڈائرکٹر آئی آئی ایم، سی ایس آئی آر جموں،  ڈاکٹر ویشالی پنجابی اور ڈاکٹر رچی، بایو ٹیکنالوجی محکمہ، حکومت ہند کی سینئر سائنٹسٹ، ڈاکٹر وپن کمار، ڈائرکٹر نیشنل انوویشن فاؤنڈیشن، گاندھی نگر، گجرات، ڈاکٹر بھارت بھوشن، ڈاکٹر گورو جین اور ڈاکٹر  بی کے تیاگی قابل ذکر ہیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: justify;">جموں و کشمیر کے اعلیٰ افسران کی ایک ٹیم نے جس کی سربراہی ایڈیشنل چیف سکریٹری  اٹل ڈُلّو کر رہے تھے۔ پروگرام کے مقام پر مرکزی ٹیم کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: justify;">دورے کے بعد میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  قومی سطح کے پنچایت راج دوس کے لئے پلی پنچایت کو منتخب کیا جانا اس بات کا مظہر ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی، جموں و کشمیر کو اعلیٰ ترجیح دیتے ہیں اور اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ مودی حکومت مرکزی انتظام والے اس خطے میں پنچایت راج اداروں کو مستحکم کرنے کے لئے کس قدر کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی آزادی کے 70 سال بعد جموں و کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسلوں کے اولین انتخابات کے بعد یہ دورہ کر رہے ہیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی گزشتہ 8 برسوں سے جموں و کشمیر میں بنیادی سطح کی جمہوریت کے قیام کے اپنے عزم کو دوہراتے آئے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد جناب مودی کے اولین بڑے پروگراموں میں کٹرہ ریلوے اسٹیشن کا افتتاح شامل تھا اور اس کے فوراً بعد جب پورا سرینگر شہر سیلاب کے پانی سے دوچار تھا، تو انہوں نے 2014 میں وزیراعظم کی حیثیت سے اپنی پہلی دیوالی وادی کے سیلاب زدگان کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا اور اس سے جموں و کشمیر کے عوام کے تئیں ان کی فکر مندی کا اظہار ہوا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: justify;">انہوں نے کہاکہ دیہی ترقی کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کے جذبے کو آگے بڑھاتے ہوئے سائنس اور ٹیکنالوجی کی مرکزی وزارت پنچایت راج دِوَس کے دوران چند تازہ ترین سائنسی اختراع کو منظر عام پر لائیں گے، جو دیہی ترقی کے لئے قابل عمل ہیں اور جن سے زراعت میں بہتری آ سکتی ہے، لیکن ملک کے اس حصے میں انہیں خاطرخواہ طور پر استعمال نہیں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی کاشتکاری میں ڈرون ٹیکنالوجی اور اروما مشن اور پرپَل ریولوشن باغبانی انقلاب ، بانس کا جدید ترین استعمال اور استعمال شدہ پانی کے بندوبست سے متعلق طور طریقوں کو پیش کیا جائے گا۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
1 year ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
1 year ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
1 year ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
1 year ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
1 year ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
1 year ago