Categories: قومی

مظفر نگر میں کسانوں کا زبردست اجتماع، کسان لیڈروں نے کہاحکومت کسانوں کے ساتھ بات چیت شروع کرے

مظفر نگر:05ستمبر

کسان لیڈروں نے اتوار کو حکومت سے مختلف مسائل پر بات چیت شروع کرنے کی اپیل کرتےہوئے ایک بار پھر انتباہ دیا کہ وہ 2024تک تحریک چلانے کو تیار ہیں جوائنٹ کسان مورچہ کی جانب سے منعقد مہا کسان پنچایت سے خطاب کرتے ہوئے کسان لیڈروں نے کہا کہ ان کی تحریک غیر سیاسی ہے لیکن کسانوں کے ساتھ ہورہی ہراسانی کو ہر حال میں اٹھایا جائے گااور تحریک کو گاؤں گاؤں تک لے جایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے کسان مہاپنچایت پورے ملک میں منعقد کئے جائیں گے۔

کسان لیڈر راکیش ٹکیٹ نے کہا کہ ملک کا آئین خطرے میں ہے۔ ایئرپورٹ، بجلی، بندرگاہ اور سڑکوں کو پرائیویٹ ہاتھوں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ ووٹ کے وقت بی جے پی نے اس ضمن میں کچھ نہیں کہا تھا۔مسٹر ٹکیٹ نے کہا کہ اب کھیتی اور کسانی بھی فروخت ہونے کے دہانے پر ہے اور دس سال پرانے ٹرکٹر کے چلنے پر پابندی لگائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو فصلوں کے کم از کم سہارا قیمت کی گارنٹی لینی چاہئے نہیں تو کسانوں کو انتخاب میں ووٹ کی چوٹ دینے چاہئے۔انہوں نے مطالبات پورے نہ ہونے پر جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہا رکرتےہوئے کہا کہ حکومت نے کسانوں کی آمدنی 2022 تک دو گنی کرنے کا اعلان کیا ہے اور وہ یکم جنوری سے فصلوں کو دوگنی قیمت پر فروخت کرنے کا پرچارکررہی ہے۔

کسان لیڈر نے کہا کہ وزیر اعظم اترپردیش سے لوک سبھا انتخاب جیت کر ملک کی قیادت کررہے ہیں یہ اچھی بات ہے لیکن ا ب یہاں فسادات برداشت نہیں کئے جائیں گے یہاں اللہ اکبر اور ہر ہر ماہا دیو کے نعرے لگتے رہیں گے۔مسٹر ٹکیٹ نے کہا کہ بی جے پی نے 450روپئے فی کوئنٹل گنا کی قیمت دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن چار سال میں ایک بار بھی گنا کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔انہوں نےکہا کہ تین زرعی قوانین پر بات چیت کا دروازہ کھلا ہے حکومت کو بات چیت کی پہل کرنی چاہئے۔ اور بارہ ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ کسانوں کا چینی ملوں پر بقایہ ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago