Categories: عالمی

افغانستان میں حالات دہشت گردی اور خانہ جنگی کی طرف لوٹ رہے ہیں: امریکی جنرل

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کابل،05ستمبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امریکہ کے چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک ملی نے افغانستان کی صورت حال کے بارے میں کہا کہ ’میرے فوجی تخمینے کے مطابق جو حالات ہیں وہ خانہ جنگی کی طرف جا سکتے ہیں۔ میں نہیں جانتا کہ طالبان اپنی طاقت کو مستحکم کر کے گورننس قائم کر سکیں گے۔‘ان خیالات کا اظہار انھوں نے جرمنی کی رمسٹیئن ایئر بیس پر”فاکس نیوز“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امریکی جنرل کا کہنا تھا کہ اگر طالبان اقتدار پر قبضے کو مستحکم کرنے میں ناکام رہے تو اگلے تین برس میں ’القاعدہ دوبارہ ابھر سکتی ہے یا داعش اور دیگر اس جیسے دہشت گرد گروپ پھیل سکتے ہیں۔<span dir="LTR">‘</span></p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امریکی جنرل کا یہ خدشہ افغانستان کی وادی پنج شیر میں طالبان اور مخالف اتحاد کی فورسز کے درمیان لڑائی میں شدت کے بعد دیکھنے میں آیا ہے اور دونوں گروپ ایک دوسرے پر برتری کے دعوے کر رہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق طالبان کے جنگجوؤں نے وادی پنج شیر پر قبضے کا دعویٰ کیا تھا تاہم مخالف اتحاد نے اس کی تردید کی۔طالبان رہنما جو اگلی حکومت میں تمام افغان دھڑوں کو شامل کرنے کی بات کرتے ہیں، نے تاحال عوامی سطح پر پنج شیر پر کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان نہیں کیا۔طالبان مخالف احمد مسعود کے حامیوں کی قومی مزاحمتی محاذ نے کہا ہے کہ طالبان جنگجو پنج شیر اور کاپیسا صوبے کی سرحد کے درمیان دربند تک پہنچے تھے لیکن انہیں واپس دھکیل دیا گیا۔ مزاحمتی محاذ کے ترجمان فہیم دشتی نے کہا کہ ’ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔‘طالبان ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ پنج شیر میں لڑائی جاری ہے لیکن صوبائی دارالحکومت بازارک اور گورنر ہاؤس تک جانے والی سڑک پر بارودی سرنگوں کی وجہ سے پیش رفت سست ہوئی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago