Urdu News

کووڈ انیس صورت حال کا جائزہ لینے کی لیے وزیر اعظم کی صدارت میں وزارتی کونسل کی میٹنگ

کووڈ انیس صورت حال کا جائزہ لینے کی لیے وزیر اعظم کی صدارت میں وزارتی کونسل کی میٹنگ

کووڈ انیس صورت حال کا جائزہ لینے کی لیے وزیر اعظم کی صدارت میں وزارتی کونسل کی میٹنگ

وزیر اعظم نریندر مودی ملک میں کووڈ انیس صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے آج دن میں گیارہ بجے وزارتی کونسل کی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔عالمی وبا کی دوسری لہر کے پس منظر میں وزارت کونسل کی یہ پہلی میٹنگ ہوگی۔ میٹنگ کے دوران دیگر باتوں کے علاوہ موجودہ ٹیکہ کاری مہم پر تبادلہ ٔ خیال ہونے کا امکان ہے جس کے تحت اب 18 سے 45 سال کی عمر کے لوگ بھی ٹیکہ لگوا سکیں گے۔

وزیر اعظم کووڈ انیس کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے لگاتار متعلقہ اداروں ، افراد اور اہم اہلکاروں کے ساتھ میٹنگیں کرتے رہے ہیں۔ جناب مودی نے اِس سے پہلے ریاستوں کے وزرائےاعلیٰ،ویکسین تیار کرنے والے اداروں اور دوا سازی کی صنعت کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ میٹنگیں کی ہیں، جس میں کووڈ انیس کو کنٹرول کرنے کی خاطر مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم نے کئی ریاستوں میں آکسیجن کی قلت کی اطلاعات کے تناظر میں اس کی تیاری بڑھانے کے بارے میں آکسیجن تیار کرنے والے اداروں کے ساتھ بھی میٹنگ کی ہے ۔ اِدھر ویکسین تیار کرنے والے اداروں سے کہا گیا کہ وہ اس کی تیاری میں اضافہ کریں۔ 18 سال اور اِس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے ٹیکہ کاری کی مہم کَل سے شروع ہورہی ہے اور اس کے لئے اندراج کا عملCoWIN پورٹل اور آروگیہ سیتو ایپ پر جاری ہے۔

 محکمہ صحت کے سکریٹری نے سب سے زیادہ متاثرہ 9 ریاستوں میں کورونا صورتحال کے تعلق سے کَل ایک رپورٹ داخلہ سکریٹری کو پیش کی۔ اِن میں مہاراشٹر ، کیرالہ، کرناٹک، اترپردیش، تمل ناڈو، دلی ، آندھراپردیش، مغربی بنگال اور چھتیس گڑھ شامل ہیں۔

Recommended