Categories: قومی

ممبئی سے ایک فون کال سے ہنگامہ: تین ریلوے اسٹیشن اور امیتابھ بچن کے بنگلے کو بم سے اڑانے کی دھمکی

ممبئی سے ایک فون کال سے ہنگامہ: تین ریلوے اسٹیشن اور امیتابھ بچن کے بنگلے کو بم سے اڑانے کی دھمکی

ممبئی: پولیس کو ممبئی کے تین بڑے ریلوے اسٹیشن اور صدی کے عظیم فنکار امیتابھ بچن کے بنگلے کو بم سے اڑانے کی دھمکی بھرے کال(Mumbai Bomb Threat Call) موصول ہوئے ہیں۔ لہٰذا پولیس نے ان سبھی مقامات پر سیکورٹی انتظامات کو مزید بڑھا دیئے ہیں۔ حالانکہ تلاشی مہم کے دوران اب تک کچھ بھی مشتبہ نہیں ملا ہے۔ فی الحال پورے معاملے کی جانچ مسلسل کی جارہی ہے۔

نیوز ایجنسی پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے ایک پولیس افسر نے کہا کہ ممبئی پولیس کے اہم کنٹرول روم کو جمعہ کی شب فون آیا، جس میں فون کرنے والے نے کہا کہ بم چھترپتی شیوا جی مہاراج ٹرمنلس (سی ایس ایم ٹی)، بھائے کھلا، دادر ریلوے اسٹیشن اور اداکار امیتابھ بچن کے جوہو واقع بنگلے پر رکھے گئے ہیں۔

تلاشی مہم چلائی گئی

افسر نے مزید کہا، ’کال ملنے کے بعد سرکاری ریلوے پولیس، ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) بم ڈیٹکشن اینڈ ڈسپوزل اسکواڈ، ڈاگ اسکواڈ اور مقامی پولیس اہلکار ان مقامات پر پہنچے اور تلاشی مہم چلائی۔

پولیس افسر نے مزید کہا، ’ان مقامات پر اب تک کچھ بھی مشتبہ نہیں ملا ہے، لیکن وہاں بھاری پولیس تعینات کی گئی ہے۔ آگے کی جانچ جاری ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago