Urdu News

اسمبلی کا گھیراؤ کرنے نکلے آرجے ڈی کارکنان کا وبال، ایک پولس اہلکار زخمی

اسمبلی کا گھیراؤ کرنے نکلے آرجے ڈی کارکنان کا وبال، ایک پولس اہلکار زخمی

صحافی بھی زخمی ، آرجے ڈی کارکنان کی پولس کر رہی ہے گرفتاری

پٹنہ ، 23 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

راجدھانی پٹنہ میں آر جے ڈی کے اسمبلی گھیراؤ کے دوران آرجے ڈی کارکنان نے منگل کے روز جم کر ہنگامہ کیا۔ پٹنہ کا مصروف علاقہ ڈاک بنگلہ چوراہا رن کا میدان بن گیا۔ آرجے ڈی کارکنان لگاتار بیرکیڈنگ توڑنے کی کوشش میں مصروف تھے۔ پولس انہیں کھڈیر رہی ہے۔ آرجے ڈی کارکنان نے پولس پر پتھر اؤ کر دیا۔

بے روزگاری ، مہنگائی ، ریاست میں بدتر امن وامان اور بد عنوانی کے خلاف آج اسمبلی مارچ کررہی ہے۔ مارچ کے دوران ڈاک بنگلہ چوراہے پر پولس اور آرجے ڈی کارکنان کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔ اس میں آرجے ڈی کارکنان نے ایک پولس کے جوان کا سر پھوڑ دیا ہے۔

 دونوں طرف سے شروع ہوئی پتھر اؤ میں صحافی کا بھی سر پھوڑ دیا۔ پولس نے حالات بے قابو ہوتا دیکھ کر لاٹھی چارج شروع کر دیا۔ دکانوں اور مارکیٹ میں جو چھپے ہیں ان کو تلاش کرکے پولس پیٹ رہی ہے۔ ساتھ ہی کارکنان کے ادھر ادھر کرنے کے لیے پانی کی بوچھار کر رہی ہے۔ آرجے ڈی کارکنان نے گاڑیوں میں بھی توڑ پھوڑ شروع کر دی ہے۔ 

اسمبلی گھیراؤ سے قبل اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ اسمبلی مارچ کے دوران ہم حکومت کو آئینہ دکھانے کا کام کریں گے۔ انتخابات کے دوران اپنے منشور میں کئی وعدے کئے تھے۔ 19 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دلانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن کئی ماہ گزر گئے روزگار کا کہیں آتہ پتہ نہیں ہے۔

 حکومت پولیس سے متعلق کالا قانون لانے والی ہے۔ ہم ایوان کے اندر اور باہر بھی اس کا بائیکاٹ کریں گے۔ یہ قانون پھاڑنے کے قابل ہے۔ اس سے مجسٹریٹ کا کوئی مطلب نہیں رہ جائے گا اور بغیر ضمانت کے پولس حراست کر لے گی۔ اس لیے اس کی ہم مخالفت کررہے ہیں۔

Recommended