دہلی حکومت نے کسانوں کے مسئلہ پر بحث کرنے کے لیے 26 نومبر کو ایک روزہ خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دوران کسانوں کے مسائل پر بات کی جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ دہلی حکومت کے اس فیصلے پر بی جے پی نے سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ بی جے پی لیڈروں کا کہنا ہے کہ اس سیشن میں جمنا کی صفائی سے لے کر آلودگی کے مسئلہ پر بحث ہونی چاہئے۔
بی جے پی نے دہلی اسمبلی کے اسپیکر سے مطالبہ کیا ہے کہ دہلی کیضروری اور اہم مسائل پر بات کرنے کے لیے سیشن کم از کم 10 دن تک چلایا جائے، تاکہ اہم مسائل پر معنی خیز بات چیت ہو سکے۔ اس سے قبل دہلی قانون ساز اسمبلی کا دو روزہ مانسون اجلاس 29 اور 30جولائی کو بلایا گیا تھا۔