Urdu News

شاندار صدی کا ایشور چرنوں میں وِرام، مودی نے جذباتی انداز میں یاد کیا

مختلف سیاسی شخصیات نے پیش کیا خراج عقیدت

نئی دہلی،30 دسمبر (انڈیا نیریٹو)

وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابا کا آج انتقال ہو گیا۔ ان کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے ایک جذباتی پیغام لکھا- ماں میں انہوں نے ہمیشہ اس تریمورتی کو محسوس کیا ہے جس میں ایک سنیاسی کا سفر، ایک بے لوث کرم یوگی کی علامت اور اقدار کے لیے پرعزم زندگی کا امتزاج رہا ہے‘‘۔

پیغام کو شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے لکھا– یہ شاندار صدی کا ایشور چرنوں میں وِرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے جب ان سے 100ویں سالگرہ پر ملاقات کی تو انہوں نے ایک بات کہی تھی، جو انہیں ہمیشہ یاد رہے گی کہ کام کرو بدھی سے اور جیون جیو شدھی سے۔ (ذہانت سے کام لو اور پاکیزگی کے ساتھ زندگی گزارو)۔

وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابا کی 100 سالہ جدوجہد ہندوستانی آئیڈیل کی علامت ہے:مرمو

وزیراعظم مودی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا – وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابا کی 100 سالہ جدوجہد ہندوستانی آئیڈیل کی علامت ہے۔

جناب مودی نے اپنی زندگی میں ’’ماتریدیوبھو‘‘ کی روح اور ہیرابا کی اقدار کو شامل کیا۔ میں پاک روح کے سکون کے لیے پرارتھنا کرتی ہوں۔ اہل خانہ سے میری تعزیت!

مرکزی وزرا، مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے وزیراعظم مودی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ماں کی موت سے انسان کی زندگی میں ایسا خلا پیدا ہو جاتا ہے جسے پر کرنا ناممکن ہے۔ وہ دکھ کی اس گھڑی میں وزیر اعظم اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

ماں انسان کی زندگی میں پہلی دوست اور استاد ہوتی ہے:امت شاہ

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ماں انسان کی زندگی میں پہلی دوست اور استاد ہوتی ہے، جس کا کھو جانا بلا شبہ دنیا کا سب سے بڑا دکھ ہے۔ ہیرابا کو خاندان کی پرورش کے لیے جن جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا وہ سب کے لیے ایک رول ماڈل ہے۔ ان کی لازوال زندگی ہمیشہ ہماری یادوں میں رہے گی۔ دکھ کی اس گھڑی میں پور ملک وزیراعظم کے خاندان کے ساتھ کھڑا ہے۔

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ ملک کو نریندر بھائی جیسا لیڈر ملا ہے کیونکہ ہیرابا جی نے بہت مشکل اور جدوجہد کی زندگی گزارتے ہوئے اپنے خاندان کو جو قدریں دی تھیں، ان کی وجہ سے ملک کو نریندر بھائی جیسا لیڈر ملا ہے۔ بہت سادہ اور محبت کرنے والی، ان کی شبیہ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ ماں انسان کی زندگی کو اقدار کے ساتھ پروان چڑھاتی ہے۔ ہیرابا کی نیک زندگی ہم سب کے لیے باعث ترغیب ہے۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ انہیں یہ خبر سن کر بہت دکھ ہوا اور وہ وزیر اعظم اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔

Recommended