Categories: قومی

جموں میں تعینات راجستھان کالال شہید،علاقہ میں غم کی لہر

الور ، 30 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

راجستھان کے بھیواڑی کے سید پور گاؤں کا لال نکھل دائمہ جموں کے علاقے اڑی میں دہشت گردوں کے ایک حملے میں شہید ہوگیا۔ان کی میت ہفتہ کی شام گاوں پہنچے گی۔ پہلے شہید کی میت جموں سے دہلی پہنچے گی۔ اس کے بعد ، دہلی سے بھیواڑی ان کے گاوں پہنچے گی۔ نکھل کے شہید ہونے کی خبرسے پورے الور ضلع میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

معلومات کے مطابق ، اڑی میں دہشت گردوں کے ذریعہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کے دوران وہ گولی لگنے سے خمی ہوگیا تھا۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ جمعہ کی شام اس کی اطلاع اہل خانہ کو دی گئی۔

نکھل دائمہ ، جو ہندستانی فوج کے تیسرے راجپوت رجمنٹ میں تعینات تھے ، ان کی عمر محض 19 سال تھی۔ وہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں تعینات تھے۔ جموں میں نکھل کی شہادت کی خبر نے گاوں میں سوگ کی لہر دوڑادی ہے۔

گاﺅں والوں کے مطابق نکھل 14 ماہ قبل 2019 میں ،آرمی میں داخل ہوا تھا۔ یہ نکھل کی پہلی پوسٹنگ تھی۔ نکھل ایک ماہ کی چھٹی مکمل کرنے کے بعد 14 جنوری کو ڈیوٹی پر گیا تھا۔ وہ غیر شادی شدہ تھا۔

نکھل کے والد منجیت دائمہ کسان ہیں جب کہ ان کی والدہ سویتا گھریلوخاتون ہیں۔ نکھل کا چھوٹا بھائی چندن کلاس 11 میں پڑھتا ہے۔ اس کے نانا منی لال گجر فوج میں صوبیدار کے عہدے سے سبکدوش ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago