Urdu News

محکمہ انکم ٹیکس کے نئے ای۔ فائلنگ پورٹل پر31 دسمبر 2021 تک 5.89 کروڑ انکم ٹیکس ریٹرن داخل کئے گئے

محکمہ انکم ٹیکس نے لگژری رئیل اسٹیٹ ڈویلپروں پر تلاشی اور چھاپے کی کارروائی کی

 محکمہ انکم ٹیکس کے نئے ای۔ فائلنگ پورٹل پر آگے بڑھائی گئی مقررہ تاریخ 31 دسمبر 2021 تک تقریباً  5.89 کروڑ انکم ٹیکس ریٹرن  (آئی ٹی آر) داخل کرائے  گئے ہیں۔  31 دسمبر 2021 کو 46.11 لاکھ سے زیادہ آئی ٹی آر داخل  کرائے گئے۔ پورٹل پر  ٹیکس دہندگان کو آسانی فراہم کرانے کے لیے، ہیلپ ڈیسک کے ذریعے 16850 ٹیکس دہندگان کی کالوں  اور 1467 چیٹس کا جواب دیا گیا۔اس کے علاوہ   محکمہ اپنے  سرکاری  ٹویٹر ہینڈل پر مدد فراہم کرانے کے لئے سرگرمی کے ساتھ ٹیکس دہندگان اور پروفیشنلزکے رابطے میں رہا ہے۔ 31 دسمبر 2021 کو ایک ہی دن میں ٹیکس دہندگان اور پروفیشنلز کے  230 سے ​​زیادہ ٹویٹس کا جواب دیا گیا۔

سال  2021-22 کے لیے 31 دسمبر تک داخل کرائی گئیں  5.89 کروڑ آئی ٹی آر میں 49.6 فیصد آئی ٹی آر1  (2.92 کروڑ)، 9.3فیصد  آئی ٹی 2  آر ( 54.8 لاکھ)، 12.1 فیصد آئی ٹی آر 3 ( 71.05 لاکھ)،  27.2 فیصد آئی ٹی آر 4 ( 1.60 کروڑ)، 1.3 فیصد آئی ٹی آر 5 (7.66 لاکھ)، آئی ٹی آر 6  (2.58 لاکھ) اور آئی ٹی آر7 (0.67 لاکھ) شامل ہیں۔ ان آئی ٹی آر  میں میں  45.7 فیصد سے زیادہ پورٹل پر آن لائن آئی ٹی آر فارم کا استعمال کرتے ہوئے داخل کرائی گئیں اور بقیہ  آف لائن سافٹ ویئر یوٹیلیٹیز  سے تیار  کی گئی  آئی ٹی آر کا استعمال کرتے ہوئے اپ لوڈ کی گئیں۔

اس کے مقابلے میں 10 جنوری2021 تک (جو کہ  سال 2020-21 کے لیے آئی ٹی آر  داخل کرانے کی  توسیع شدہ تاریخ تھی)،  داخل کرائی  جانے والی  آئی ٹی آر کی کل تعداد 5.95 کروڑ تھی جس میں آئی ٹی آر داخل  کرانے کے آخری دن یعنی 10 جنوری، 2021 کو 31.05 لاکھ  آئی ٹی آر داخل کرائی گئیں۔ جبکہ  اس سال کے آخری دن داخل کرائی جانے والی آئی ٹی آر  کی تعداد 46.11 لاکھ  سے زیادہ ہے۔

محکمہ  نے ممنونیت کے ساتھ ٹیکس دہندگان، ٹیکس پریکٹیشنرز، ٹیکس پروفیشنلز اور دیگر  ایسے لوگوں کے  تعاون کا اعتراف کیا جنہوں نے  اس کو ممکن بنایا۔ ہم سبھی کے لیے ایک آسان  اور مستحکم ٹیکس دہندہ  خدمت کے تجربے کو یقینی بنانے کے لیے بے تکان کام  کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

Recommended