Categories: قومی

میڈیا ایڈوائزر کے مطابق اعظم خان بنا سکتے ہیں نئی سیاسی جماعت

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو کے چچا شیو پال یادو کے بعد اب رام پور سے ایس پی ایم ایل اے اعظم خان بھی پارٹی چھوڑنے کا ذہن بنا رہے ہیں۔ وہ نئی جماعت کا اعلان بھی کر سکتے ہیں۔ اعظم خان کے میڈیا ایڈوائزر فصاحت خان عرف شانو نے رام پور میں جو بیان دیا ہے اس سے ایسا ہی لگتا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
رام پور میں ہوئی پارٹی میٹنگ میں اعظم خان کے قریبی ساتھی اور ان کے میڈیا ایڈوائزر فصاحت خان عرف شانو نے بتایا کہ اعظم سماج وادی پارٹی سے ناراض ہیں۔ وہ پارٹی چھوڑنے کے بارے میں  سوچ رہے ہیں۔ تاہم اعظم کی جانب سے اس پر کوئی  باضابطہ  بیان سامنے نہیں آیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شانو نے یہ بھی بتایا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں کہا تھا کہ اکھلیش خود اعظم خان کی رہائی نہیں چاہتے ہیں۔ ان کے خیال میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بالکل درست ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
میٹنگ میں شانو کا درد بھی چھلک گیا کہ اکھلیش یادو صرف ایک بار اعظم سے ملنے سیتا پور جیل گئے ہیں، جب کہ ہم نے آپ کو اور ملائم سنگھ یادو کو یوپی کا وزیر اعلیٰ بنایا ہے۔ لیکن آپ نے اعظم خان کو اپوزیشن لیڈر نہیں بنایا۔ اعظم خان طویل عرصے سے جیل میں رہنے کی وجہ سے اب وہ لوگ خود کو یتیم سمجھنے لگے ہیں۔ اکھلیش یادو ان سے بات  نہیں کر رہے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago