Categories: تعلیم

جے این یو میں ہنگامہ آرائی کے بعد کراس ایف آئی آر درج، جے این یو انتظامیہ کی طرف سے امن کی ایپل

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
رام نومی کے موقع پر جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کیمپس کے ہاسٹل کینٹین میں اتوار کو بائیں بازو کی طلبہ تنظیم آئیسا اوراے بی وی پی کے طلبہ کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔ یہ واقعہ کاویری ہاسٹل میں پیش آیا۔ پولیس نے اس معاملے میں کراس ایف آئی آر درج کر لی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پولیس نے پہلے اے بی وی پی کے نامعلوم طلباء کے خلاف آئی پی سی سیکشن 323/341/509/506/34 کے تحت مقدمہ درج کیا۔ پیر کی شام جے این یو کے نامعلوم طلبہ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا۔ فی الحال پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر وائرل ویڈیوز کی جانچ کر رہی ہے۔ واقعے کے بعد صبح سے ہی جے این یو میں پولیس فورس تعینات تھی۔پولیس نے جے این یو کے احتجاج کرنے والے طلبہ کو حراست میں لے لیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کی قیادت میں طلبا پیر کی صبح احتجاج کرنے دہلی پولیس ہیڈکوارٹر پہنچے اور اتوار کو جے این یو میں بائیں اور دائیں بازو کی طلبہ تنظیموں کے درمیان پرتشدد تصادم میں پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے لیے آنے والے طلبہ کو پولیس نے فوری طور پر حراست میں لے لیا۔اس دوران مظاہرین نے دہلی پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔اس دوران احتجاج کر رہے آئیسا کے کارکن پرسن جیت نے کہا کہ دہلی پولیس جے این یو کے طلباء کے ساتھ غنڈہ گردی کرنے والوں کی حفاظت کر رہی ہے۔ پولیس نے ابھی تک شرپسندعناصر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کا مطالبہ ہے کہ پولیس غنڈہ گردی کرنے والے طلباء کو گرفتار کرے۔ انہوں نے پولیس کی کارروائی کی بھی مذمت کی۔قابل ذکر ہے کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر رویکیش نے کہا کہ 10 اپریل کو کچھ طلباء کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ ان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رام نومی کے موقع پر کاویری ہاسٹل میں طلباء کی طرف سے ایک ہون کا اہتمام کیا گیا تھا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago