Urdu News

پپو یادو کا الزام ، سازش کے تحت ہمارے 11 امیدواروں کی نامزدگی منسوخ کی گئی

پپو یادو کا الزام ، سازش کے تحت ہمارے 11 امیدواروں کی نامزدگی منسوخ کی گئی

پپو یادو کا الزام ، سازش کے تحت ہمارے 11 امیدواروں کی نامزدگی منسوخ کی گئی

پٹنہ ، 19 اکتوبر

جن اد دھیکار پارٹی کے قومی صدر اورپی ڈی اے کے کنوینر راجیش رنجن عرف پپو یادو نے کہا کہ ان کے 11 امیدواروں کی نامزدگی منسوخ کردی گئی ہے۔ یہ سب سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا ہے۔ پپو یادو اپنے پارٹی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران بول رہے تھے۔

پپو یادو نے برولی اور حاجی پور سے اپنے امیدواروں کی نامزدگی منسوخ کیے جانے کو انتہائی شرمناک بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانی چوبے اور وجئے نارائن سنگھ فاتح امیدوار تھے اور ان کی نامزدگی کی منسوخی ان کے لیے چونکا دینے والی ہے۔ پی ڈی اے نے سماجی اور تعلیمی قابلیت کو مدنظر رکھتے ہوئے امیدواروں کو ایڈجسٹ کیا تھا لیکن نامزدگی منسوخ ہونے کی وجہ سے وہ بہت افسردہ ہیں۔

اس موقع پرپی ڈی اے کے کنوینر نے اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے 49 امیدواروں کی فہرست بھی جاری کی۔ انہوں نے بتایا کہ تیسرے مرحلے میں بھیم آرمی کے 23 اور ایس ڈی پی آئی کے 15 امیدوار ہوں گے۔ پپو یادو نے کہا کہ پی ڈی اے کو ریاست کے ہر طبقے کی حمایت حاصل ہے۔ بہار نونیا سنگھ اور  سماج کی طرف سے بھی پی ڈی اے کو حمایت دینے کااعلان کیا گیا۔

Recommended