تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد خصوصاً سول سوسائٹی گروپس، تاجروں، منتخب پی آر آئیز، این جی اوز نے پرامن کینڈل مارچ میں شرکت کی اور اقلیتی برادری کے رکن پورن کرشن بھٹ کے قتل کے خلاف احتجاج کیا جسے شوپیاں میں دہشت گردوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
کشمیر کے مختلف مقامات جن میں شوپیاں، بانڈی پورہ، بارہمولہ، گاندربل، کپواڑہ، کولگام، اننت ناگ، سری نگر سے کئی پرامن احتجاج اور کینڈل لائٹ مارچ نکالے گئے ۔ قبل ازیں ہفتہ کو جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شوپیاں ضلع میں ایک کشمیری پنڈت کے دہشت گردانہ قتل کی مذمت کی اور یقین دلایا کہ قصورواروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔
ایک کشمیری پنڈت پورن کرشن بھٹ اس وقت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جب وہ ہفتے کے روز شوپیاں میں باغ کی طرف جارہے تھے کہ دہشت گردوں نے ان پر گولی چلائی۔ زخمی کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ لایا قرار دے دیا گیا تھا۔