رکھشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے سائنفک کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹکنالوجیوں جیسے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی ) میں ترقی کریں تاکہ ملک مستقبل کے خطرات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوسکے ۔ وہ 11 مئی 2022 کو نئی دلی میں ڈیفینس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او ) کی طرف سے منعقدہ قومی ٹکنالوجی ڈے تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گھریلو حصول کے واسطے سے دفاعی ضروریات کی تکمیل کے لئے پوری کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے دفاعی ایکو سسٹم کے تمام شعبوں پر زور دیا کہ وہ جدید ترین ٹکنالوجیوں میں امتیاز حاصل کرنے کےلئے مل کر کام کریں ۔
رکھشاراجیہ منتری نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے آتم نربھر بھارت وژن کے تحت ڈی آر ڈی او کی ایک خودکفیل تحقیق اورترقی ایکو سسٹم ، جو مسلح افواج کو جدید ترین آلات مہیا کرتا ہے ، کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا ‘‘ ڈی آر ڈی اونے خاکہ سازی ، ترقی اور جدید ترین اسلحہ پلیٹ فارموں / نظاموں کو پید اکرنے میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔ ان کوششوں کی وجہ سے ہندوستان اب ان 25 سب سے اوپر کے ممالک میں آتا ہے ،جودفاعی آلات برآمدکرتے ہیں۔’’
نیشنل ٹکنالوجی ڈے ہر سال 11 مئی کو 1998 میں پوکھران میں کئے گئے نیوکلیائی ٹیسٹ کی یاد کے لئے منایا جاتاہے۔اس سال کا موضوع ہے :‘ پائیدار مستقبل کے لئے سائنس اور ٹکنالوجی میں مربوط نقطہ نظر ۔’ جناب اجے بھٹ نے کا کہ یہ موضوع ملک کی ترقی کے لئے سائنس اور ٹکنالوجی کے مجموعی ترقی کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے ۔
تقریب کے دوران رکھشا راجیہ منتری نے قوم کے ٹکنالوجی سے متعلق خوابوں کو پورا کرنے میں سائنٹیفک برادری کی نمایاں ذہانت کے لئے سال 2019 کا ڈی آر ڈی او کے انعامات تقسیم کئے ۔ انعامات کے زمرے میں لائف ٹائم اچیومنٹ ، ٹکنالوجی لیڈر شپ ، سینئیر سائنٹسٹ ایوارڈ ، اکیڈمی ایکسی لینس ، ٹیکنو- منیجیریل ، خودکفیل اور کارکردگی انعامات شامل ہیں۔
جناب اجے بھٹ نے دو مونوگراف – ‘خودکفیل ڈیفینس ریسرچ (1983-2018) میں مساعی ’ جس کی تصنیف سابق ڈی آر ڈی او ڈائریکٹر ڈاکٹر کے جی نارائنن کی ہے اور ‘ سائبر سلامتی کے لئے نظریہ اور طریقے ’ جس کی تصنیف ڈی آر ڈی او کےسابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر جی اتھیتھن نے کی ہے ، بھی جاری کئے۔اس موقع پر ایک دفاعی ٹکنالوجی اسپیکٹرم بھی جاری کیا گیا۔ اس تقریب میں ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں کے ذریعہ ایڈوانس ٹکنالوجیوں پر تین تقریریں بھی کی گئیں۔ اپنے خطاب میں محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئر مین ڈاکٹر جی ستھیش ریڈی نے سائنسدانوں اور ماہرینِ ٹکنالوجی کو مبارکباد دی اور خود کفیل دفاعی ایکوسسٹم کے بنانے میں ان کے تعاون کی تعریف کی ۔ محکمہ خَلاء کے سکریٹری اور خلائی کمیشن کے چیئر مین جناب ایس سومناتھ ،وزارت دفاع کے سینئر عہدے دار ان اور ڈی آر ڈی او سائنسداں اس موقع پر موجود رہنے والے حضرات میں شامل تھے۔