Urdu News

ممتابنرجی کے سیاسی مشیرپرشانت کشورپرایم ایل اے نے اٹھائے سوال

ممتابنرجی کے سیاسی مشیرپرشانت کشورپرایم ایل اے نے اٹھائے سوال

<div style="text-align: right;">کولکاتہ ، 29 نومبر</div>
<div style="text-align: right;">  مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے ذریعہ مقرر کردہ سیاسی مشیر پرشانت کشور پرٹی ایم سی کے ایک اور ایم ایل اے نے سوال اٹھایاہے۔</div>
<div style="text-align: right;"> ضلع ہاوڑہ کے شیو پور سے تعلق رکھنے والے ترنمول کے ایم ایل اے جتو لاہری نے کہا ہے کہ کرایہ کے لوگوں سے سیاسی کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی ہے۔ جتو کے اس بیان کے ساتھ ہی حکمران جماعت ترنمول کانگریس کی پریشانی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔ ہفتہ کے روز ، ابھیشیک بنرجی نے مالدہ کے ترنمول رہنماوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی ، دوسری طرف پارٹی کے کئی ایم ایل اے نے پی کے پرسوال اٹھانا شروع کردیا ہے۔</div>
<div style="text-align: right;">دراصل ، پرشانت کشور کے آئی پیک کے لوگ ایم ایل اے ، ممبران پارلیمنٹ اور وزرا کے پاس جا رہے ہیں اور ان کے کام کاحساب مانگ رہے ہیں۔ بنگالی برادری جذباتی ہے اور اپنی عزت نفس کے بارے میں بہت حساس ہے۔ اس طرح سے ، وہ پی کے کے اہلکاروں کو جواب دینا پسند نہیں کرتے ، جس کی وجہ سے پرشانت کشور پر مسلسل سوال اٹھایاجارہا ہے۔ شبھیندو ادھیکاری کے وزیر کے عہدے سے مستعفی ہونے کی بھی یہی وجہ بتائی جارہی ہے۔</div>.

Recommended