Categories: قومی

سری نگر میں اقلیتوں کے علاقوں کی فضائی نگرانی رکھی جائے گی: سی آر پی ایف

سری نگر،22 اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)

جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف نے سری نگر کے ان علاقوں جہاں اقلیتی طبقے کے لوگ رہائش پذیر ہیں، کی فضائی نگرانی کے لئے ایک ڈرون کو تیار کیا ہے۔اس ڈرون کی جمعے کے روز یہاں لالچوک میں واقع پرتاب پارک میں آزمائش بھی کی گئی۔اس موقع پر سی آر پی ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آپریشنز میتھیو اے جان نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جو سری نگر میں حالیہ واقعات ہوئے ان کی بنیاد پر جموں وکشمیر پولیس اور سی آر پی ایف نے مل کر اس ڈرون بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ڈرون کو سرینگر کے ان علاقوں جن میں اقلیتی طبقے کے لوگ رہائش پذیر ہیں، کی نگرانی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ لالچوک اور متصل علاقوں کی بھی فضائی نگرانی رکھی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لالچوک میں پولیس اور سی آر پی ایف نے مزید ناکوں کو لگا دیا ہے تاکہ مشکوک افراد کی نقل و حمل پر کڑی نگرانی رکھی جا سکے۔

اننت ناگ میں سڑک حادثہ، خاتون کی موت، پولیس نے کیا کیس درج

جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں جمعے کی علی الصبح اننت ناگ کے کے پی روڈ پر ایک تیز رفتار ٹرک نے ایک خاتون کو زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ زخمی خاتون کو علاج ومعالجے کے لئے فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔متوفی خاتون کی شناخت 52 سالہ حسینہ بانو زوجہ محمد یوسف ساکن ایف ایم گلی کے پی روڈ اننت ناگ کے بطور ہوئی ہے۔ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago