Urdu News

ایرو انڈیا دفاعی شعبے میں تعاون کا ایک عمدہ پلیٹ فارم ہے: وزیر اعظم

ایرو انڈیا۔ آسمان پر دنیا نے دیکھی خود کفیل بھارت کی شاندار تصویر

نئی دہلی، 04 فروری (انڈیا نیرٹیو)

 وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز سے  شروع ہونے والے ’ایرو انڈیا‘پروگرام کو دفاع اور ایرو اسپیس کے میدان میں تعاون کا ایک عمدہ پلیٹ فارم بتایا۔

انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا کہ ان شعبوں میں کی جارہی اصلاحات سے ہندستان کے خود کفیل بننے کی کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ دفاع اور ایرو اسپیس کے میدان میں بھارت  میں  لامحدود صلاحیت ہے۔

 ایرو انڈیا نے ان شعبوں میں مستقبل کے نقطہ نظر سے اصلاحات کی ہیں جن سے خودکفیل بننے  کی ہماری کوششوں کو فروغ  ملے گا۔واضح ہو کہ  تین روزہ ’ایرو انڈیا‘پروگرام بدھ سے بنگلورو میں شروع ہوا۔

اس پروگرام میں حکومتِ ہند کے اعلیٰ عہدداروں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ایرو انڈیا دفاعی شعبے میں تعاون کا ایک عمدہ پلیٹ فارم ہے۔ اس سے دفاعی شعبے میں مضبوطی آئے گی۔ وزیر دفاع سمیت متعدد شخصیات نے ایرو انڈیا دفاعی شعبے میں شرکت کی اور خود کفیل ہندستان کے لیے اپنے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

Recommended