Urdu News

پرینکا کے بعد ، راہل گاندھی نے بھی کہا – حکومت کو امتحان کے انعقاد پر دوبارہ غور کرنا چاہیے

سی بی ایس ای امتحانات کے انعقاد پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

پرینکا کے بعد ، راہل گاندھی نے بھی کہا – حکومت کو امتحان کے انعقاد پر دوبارہ غور کرنا چاہیے

نئی دہلی ، 12 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

کورونا وباکی دوسری لہر کے درمیان ، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی حکومت سے سی بی ایس ای امتحانات کے انعقاد پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے قبل ، پارٹی کی جنرل سکریٹری اور ان کی بہن پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک کو ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانات منسوخ یا ردکردیئے جائیں۔

اتوار کے روز کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ، "تباہ کن کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر ، سی بی ایس ای امتحان کے انعقاد کے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہے۔ اس فیصلے کے وسیع اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا جانا چاہئے جو اس امتحان سے ملک پر پڑیں گے۔ اس کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرس سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔ ”انہوں نے پوچھا کہ کیا حکومت ہندوستانی نوجوانوں کی صحت کو کو خطرے میں ڈالنے کے لیے تیار ہے؟

دوسری طرف ، کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اتوار کے روز وزیر تعلیم کو ایک خط لکھا ہے کہ امتحانی مراکز میں ہجوم کی وجہ سے طلبا کی حفاظت کو یقینی بنانا مشکل ہوگا۔ ایسی صورتحال میں طلبا کو زبردستی امتحان دینے پر مجبور کرنا درست نہیں ہے۔ حکومت اور سی بی ایس ای کو اس پر غور کرنا چاہئے۔

قابل ذکر ہے کہ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک لاکھ 52 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح سے ، ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 1,33,58,805 تک جا پہنچی ہے۔ جب کہ ابھی تک 10 کروڑ 15 لاکھ 95 ہزار 147 افراد کو کورونا سے تحفظ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔

Recommended