تیجس اور ارجن کے بعد ، اب یو اے وی مشن رستم -2 پر توجہ
ٹرائل کا دوسرا مرحلہ اپریل میں ، 27 ہزار فٹ کی بلندی پر18گھنٹے تک پرواز کرے گا
اگلے مرحلے میں 30ہزار فٹ پر 24 گھنٹے تک پرواز بھر کر معائنہ کیا جائے گا
نئی دہلی ، 17 فروری (انڈیا نیرٹیو)
ایل سی اے تیجس اور ارجن ٹینکوں کے بعد ، اب ڈی آر ڈی او نے اپنی توجہ یو اے وی مشن رستم -2 کی طرف مرکوز کردی ہے۔گزشتہ سال اکتوبر میں کامیاب ٹرائل کے بعد ، اب ٹرائل کے دوسرے مرحلے میں رستم -2 اپریل میں 27ہزار فٹ کی بلندی پر 18گھنٹے تک پرواز بھرے گا۔
اس کے بعد ، اگلے مرحلے میں 30ہزار فٹ پر 24گھنٹے تک پرواز کرکے ٹرائل کیاجائے گا۔دیسی طور پر تیار کیا گیا اس غیر انسانی ہوائی جہاز(یو اے طی ) کو اسٹریٹیجک نگرانی کاموں کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔
ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے ذریعہ تیار کردہ رستم -2 کو اپریل میں سنگ میل حاصل کرنے کا ہدف دیا گیاہے۔ ٹرائل کے دوسرے مرحلے میں یہ کرناٹک کے چتر درگ میں 27ہزار فٹ کی بلندی پر 18گھنٹے تک پرواز کرے گا۔
اس کے اگلے مرحلے میں 30ہزار فٹ پر 24گھنٹے تک پرواز کر کے ٹرائل کی اجائے گا۔ پہلے مرحلے میں پچھلے سال دس اکتوبر کو 16,000فٹ کی بلندی پر 8گھنٹے تک کامیابی سے اڑان بھری۔
وزارت دفاع اس وقت اسرائیلی ایرو اسپیس انڈسٹری کے ساتھ بات کر رہی ہے تاکہ وہ نہ صرف ہیر ان ڈرون کے موجودہ بیڑے کو اپ گریڈ کیا جاسکے ، بلکہ وہ میزائل اور لیزر گائیڈ بموں سے ہوا سے سطح پر مار کرنے کے قاب بنایا جا سکے ۔ رستم -2 ہندستانی فضائیہ اور بحریہ کے زیر استعمال کئے جانے والے اسرائیلی ہیران بغیر پائلٹ فضائی گاڑی سے بہتر مقابلہ کرے گا۔