Urdu News

لوک سبھا میں زرعی اصلاحات پر دو اہم بلوں کی منظوری

لوک سبھا میں زرعی اصلاحات پر دو اہم بلوں کی منظوری

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے لوک سبھا میں زرعی اصلاحات پر دو اہم بلوں کی منظوری کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا

یہ بل کسانوں کو اپنی پیداوار فروخت کرنے کے نئے مواقع فراہم کریں گے ، جس سے اُن کی آمدنی میں اضافہ ہو گا : وزیر داخلہ

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے  لوک سبھا میں  زرعی اصلاحات  سے متعلق دو  اہم بلوں کی منظوری پر  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے تئیں ممنونیت کا اظہار کیا ہے ۔   سلسلے وار ٹوئیٹ کرتے ہوئے  جناب امت شاہ نے کہا کہ  بھارت اپنے محنتی کسانوں پر فخر کرتا ہے ، جو ملک کی دولت اور خوشحالی  کی تشکیل کا کام کرتے ہیں ۔ مودی حکومت کی شکل میں  پہلی مرتبہ  مرکز میں ایک ایسی حکومت ہے ، جو دن رات کسانوں کو با اختیار بنانے  کے لئے کام کر رہی ہے اور کل لوک سبھا میں  منظور کئے گئے زرعی اصلاحات کے بلوں کی منظوری ،  اِس سلسلے میں ایک بے مثال قدم ہے ۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ  مودی حکومت کے یہ  بے مثال قوانین زراعت کے سیکٹر میں یکسر  تبدیلی لائیں گے اور کسانوں کو بچولیوں کے پنجوں سے آزاد کرائیں گے اور انہیں دیگر  رکاوٹوں پر  قابو پانے میں مدد کریں گے ۔ یہ بل   کسانوں کو  اپنی پیداوار  فروخت کرنے کے نئے مواقع فراہم کریں گے ، جس سے  اُن کی آمدنی میں اضافہ ہو گا ۔

جناب امت شاہ نے یہ بھی کہا کہ  مودی حکومت  کی یہ تاریخی  اور اہم زرعی اصلاحات  کسانوں کی زندگی میں  ایک بڑی مثبت تبدیلی لائیں گی اور انہیں  خود کفیل بنائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں  اِن بلوں کی منظوری کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی  اور مرکزی وزیر  زراعت جناب نریندر سنگھ تومر  کا دِل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

لوک سبھا میں ‘‘ کسانوں کی پیداوار  کی تجارت اور کامرس  ( فروغ اور سہولت ) بل  – 2020  ’’ اور ‘‘ کسانوں  کا ( تفویض اختیارات اور تحفظ ) قیمت کی یقین دہانی کا معاہدہ اور فارم سروسز بل – 2020 ’’ کو کل منظور کر لیا گیا ہے ۔

کسانوں کی پیداوار کی تجارت و کامرس  ( فروغ اور سہولت ) بل – 2020 میں ایک ایسا ماحول تشکیل دینے کی گنجائش ہے ، جہاں کسان  اور کاروباری  کسانوں کی پیداوار کی فروخت اور خریداری سے متعلق   اپنی مرضی   کی آزادی  رکھتے ہیں ، جس سے بلا رکاوٹ  ریاست کے اندر اور بین ریاستی تجارت   کے فروغ  اور شفافیت کے ساتھ  مسابقتی  تجارت کے مواقع  کے ذریعے  بہتر قیمتیں  حاصل ہو سکتی ہیں ۔

کسانوں کے ( تفویض اختیارات اور تحفظ ) قیمتوں کی یقین دہانی پر معاہدہ اور  فارم سروسز بل – 2020 میں کھیتی کے معاہدوں کے لئے ایک قومی فریم ورک  فراہم کیا گیا ہے  ، جو کمپنیوں ، خوراک کی ڈبہ بندی کرنے والوں ، تھوک بیوپاریوں ، برآمد کاروں یا بڑے خردہ فروشوں کے ساتھ کھیتی کے معاہدے کرنے اور  کسانوں کا تحفظ کرنے  اور با اختیار بنانے میں مدد کرے گا ۔   کسان  ایک مناسب اور شفاف طریقے سے  مذکورہ  فریقوں کے ساتھ   باہمی طور پر منظور شدہ قیمت پر مستقبل کی کھیتی  کی فصلوں کی فروخت کے لئے بھی معاہدے کر سکیں گے ۔

Recommended