Urdu News

جناب پیوش گوئل 23-25مئی 2022 کو ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف)میں ٹیم انڈیا کی قیادت کریں گے

بھارت میںفٹ ویئر کےشعبے میں عالمی لیڈربننےکی صلاحیت موجو د: پیوش گوئل

 

نئی دہلی۔20مئی صنعت و تجارت ، امور صارفین،  خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیرجناب پیوش گوئل 23-25مئی 2022 کو ڈیووس میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) میں ٹیم انڈیا کی قیادت کریں گے۔  حکومت ہند کے وفد میں صحت اور خاندانی بہبوداور کیمیکل اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر جناب من سکھ لال منڈاویہ اور پیٹرولیم و قدرتی گیس، ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری کے علاوہ چھ ریاستوں مدھیہ پردیش، تمل ناڈو، آندھرا پردیش، مہاراشٹرا، کرناٹک اور تلنگانہ کے وزرائے اعلیٰ اور سینئر وزراء اور افسران شامل ہوں گے۔ ہری ایس بھارتیہ، امیت کلیانی، راجن بھارتی متل، رونی اسکرو والا، سلیل ایس پاریکھ سمیت صنعت کے کئی سینئر رہنما بھی عالمی اقتصادی فورم کے مباحثہ میں حصہ لیں گے۔

یہ تقریب عالمی بیانیہ تشکیل دینے  میں ایک اہم اور موزوں شراکت دار کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے میں ، خاص طور پر 2023 میں جی -20 کی صدارت سنبھالنے کے تعلق سے مزید معاون ہوگی  ۔ عالمی اقتصادی فورم ہندوستان کو اس کی مضبوط اقتصادی ترقی اور مستحکم میکرو اقتصادی اشاریے کے ساتھ سرمایہ کاری کی ایک پرکشش منزل کے طور پر پیش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی ہوگا۔

یہ سال عالمی اقتصادی فورام 50 ویں سالگرہ اور ہندوستان کے ساتھ فورم کے تعاون کے 35 سال مکمل ہونے کو ظاہر کرتا ہے،جو ہندوستان کو مرکز اور ریاستوں سمیت اپنی متحدہ موجودگی کو ظاہر کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ آزادی کے 75 سال اور 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے موقع پر، ڈی پی آئی آئی ٹی نے 22 سے 26 مئی تک 2022 تک ڈیووس میں منعقد ہونے عالمی اقتصادی فورم میں   ایک مضبوط ہندوستان کو پیش کرنے کی پہل کی ہے۔ انڈیا لاؤنج کے ساتھ ساتھ، ایک اسٹیٹ لاؤنج بھی بنایاجا رہا ہے۔

حکومت ہند کی ترجیحات کے مطابق، ہندوستان کےمنصوبہ جاتی فائدے، موجودہ اور آنے والے ترغیبی ڈھانچے ، صنعت میں سرمایہ کاری کے امکانات اور مارکیٹ کے مواقع کو ذہن میں رکھتے ہوئے انڈیا لاؤنج میں نشستوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ان نشستوں کے دوران جن اہم موضوعات پر توجہ دی جائے گی ان میں پالیسی اور کاروبار کرنے میں آسانی، توانائی کی منتقلی، ڈیجیٹل معیشت، قومی منیٹائزیشن پائپ لائن میں مواقع، یونیکورن تشکیل دینے والے ایک کاروباری منزل کے طور پر ہندوستان، ڈیجیٹل کی دنیا میں بڑھتی ہوئی صلاحیتوں حفظان صحت کے ماحولیاتی نظام میں اختراع اور تحقیق پر زور دینا شامل ہیں۔

ڈیووس کے دورے سے پہلے جناب پیوش گوئل نے کل پورے ہندوستان کے وفد کے ساتھ روانگی سے قبل ایک بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا جس میں مرکزی اور ریاستی حکومت کے وزراء اور عہدیداروں کے ساتھ ساتھ ہندوستانی صنعت کے نمائندے بھی شامل تھے۔ اس کے ذریعہ ایک مضبوط ہندوستان کی موجودگی کو ظاہر کیا گیا اورہندوستان75 @کے پس منظر میں   ایک مشترکہ ہندوستان- پہلی حکمت  عملی کو اپنانے اور دنیا کے لیے ہندوستان کے آئندہ 25 سال کے مواقع کی وضاحت کی گئی۔ پورے ہندوستانی وفد نے وزیرموصوف کی تجویز کا پرجوش جواب دیا اور ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے دوران ایک متحدہ محاذ پیش کرنے پر اتفاق کیا۔

جناب پیوش گوئل ایف ٹی اے مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت اور آگے بڑھنے کے راستے پر یوکے حکومت اور کاروباری اداروں کے ساتھ مذاکرات کے لیے  26سے27 مئی 2022 کو برطانیہ کا دورہ بھی کریں گے۔ ہندوستان اور برطانیہ کے وزرائے اعظم کے درمیان سربراہی اجلاس کے دوران، دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کےمابین ایف ٹی اے کو حتمی شکل دینے کے لیے دیوالی 2022 کی ٹائم لائن طے کی تھی۔

Recommended