Urdu News

ایمس میں لگی آگ ، تمام مریضوں کو بحفاظت نکال لیا گیا

ایمس میں لگی آگ

ایمس میں لگی آگ  ، تمام مریضوں کو بحفاظت نکال لیا گیا

نئی دہلی ، 28 جون (انڈیا نیرٹیو)

 دہلی کے ایمس میں پیر کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ ایمرجنسی وارڈ کے قریب گراؤنڈ فلور اسٹور روم میں لگی۔ ایمس ذرائع سے موصولہ معلومات کے مطابق ، آگ صبح پانچ بجے شروع ہوئی۔ اس کے بعد تمام مریضوں کو بحفاظت باہر لے جاکر کسی اور جگہ منتقل کردیا گیا۔ جو مریض ایمرجنسی میں تھے ، انہیں بحفاظت باہر نکالا گیااور وینٹیلیٹر پر موجود مریضوں کو دوسری جگہ منتقل کردیا گیا۔ 

آتش زدگی کے بعد مریضوں کو دوائیوں کی اشد ضرورت تھی ، جس کا ڈاکٹروں نے خیال رکھا۔ اہم مریضوں کو صفدرجنگ اسپتال منتقل کرنے کا انتظام کیا گیا ۔ 

جنوبی دہلی کے ڈی سی پی اتل ٹھاکر نے بتایا کہ متاثرہ علاقے سے تمام مریضوں کو وقت پر نکال لیا گیا۔ فائربریگیڈکی سات گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ٹھاکر نے کہا کہ آگ کیسے لگی اس کی جانچ کی جارہی ہے۔ فی الحال ، کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) اسپتال کے کیجولٹی وارڈ کے قریب گراؤنڈ فلور پر اسٹور روم میں آگ لگ گئی۔جنوبی دہلی کے ایک پولیس افسر نے آج یہاں بتایا کہ پی سی آر کو صبح 5 بج کر 15 منٹ پر ایمس میں اس آتشزدگی کی اطلاع ملی۔ جب پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو پتہ چلا کہ کیجولٹی وارڈ کے قریب اسٹور سے دھواں نکل رہا ہے۔ آگ لگنے کے بعد مریضوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ فائربریگیڈ کی سات گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ اب صورت حال بالکل نارمل ہے۔ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔وہاں موجود سینئر عملہ نے بتایا کہ اس حادثے کے بعد مریضوں کے لیے کیجولٹی وارڈ دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں تفتیش کی جاری ہے۔

Recommended