Urdu News

ایئر فورس ملک کادفاع کرنے میں پوری طرح سے اہل : ایئر چیف مارشل

ایئر فورس ملک کادفاع کرنے میں پوری طرح سے اہل : ایئر چیف مارشل

ایئر فورس ملک کادفاع کرنے میں پوری طرح سے اہل : ایئر چیف مارشل

۔ پوری دنیا نے ایئر فورس کے 88 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ہندوستان کی طاقت دیکھی

۔ ہنڈن ایئر بیس پر شاندار پریڈ کا انعقاد ، فضائیہ کے جوانوں کو نوازا گیا

ائیر فورس کے 88 ویں یوم تاسیس پر جمعرات کے روز ہندون ایئر بیس پر منعقدہ پروگرام میں پوری دنیا نے فضائیہ کی طاقت کا مشاہدہ کیا۔ جنگی جہازوں کی دہاڑ نے دشمن ممالک کو یہ پیغام دیاکہ اگر کوئی بچکانہ حرکت کی تو ، ہندوستانی فضائیہ بغیر وقت ضائع کئے سخت جواب دینے کے لئے تیار ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کے جنگی جہازوں کے بیڑے میںحال ہی میں شامل ہوئے جدید فائٹر پلین رافیل نے آسمان کا سینا چیرتے ہوئے پوری دنیا کو بھارتی فضائیہ کی طاقت کا احساس دلادیا تو سکھوئی ۔ 30ایم کے آئی کی قلابازیوں نے دشمن کی دھڑکنوں کو بڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

چنوک ہیلی کاپٹر نے ناقابل رسائی علاقوںمیں جا کر ہیوی ویٹ لفٹنگ طاقت متعارف کروائی تو ویکٹری سائن بنا کر دہاڑتے ہوئے ایک ساتھ رافیل نکلے، جگووار اور میراج -2000 نے پوری دنیا کے سامنے بھارتی فضائیہ میں جدید ٹیکنالوجی، طاقت اورتال میل کا شاندار نظارہ پیش کیا۔ ہنگی کی حیرت انگیز تکنیک کو پوری دنیا کے سامنے پیش کیا۔ اس موقع پر ، ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا نے گذشتہ ایک سال کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے والے فضائیہ کے جوانوںکو میڈل دے کر نوازا ور مستقبل کے لئے نیک خواہشات بھی پیش کیں۔

ائیر چیف مارشل بھدوریا نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنے 89 ویں سال میں داخل ہورہی ہندوستانی فضائیہ ایک تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہی ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کے پاس انٹیگریٹڈ ملٹی ڈومین کاروائیاں کرنے کے چیلنجز ہیں۔گذشتہ ایک سال کے دوران ، ہندوستانی فضائیہ نے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ وہ بیک وقت کئی طرح کے آپریشن چلانے کی اہلیت رکھتی ہے۔ چاہے وہ کسی قدرتی آفت کی بات ہو یا پھر پوری دنیا کو اپنی آغوش میں لینے والی کووڈ۔19کی، ایئر فورس نے بیک وقت تمام چیلنجوں کا سامنا کیاہے۔ انہوں نے ملک کو یہ یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ ہندوستانی فضائیہ اپنے ملک کی مکمل حفاظت کرنے کے قابل ہے۔ انہوں نے شمالی سرحد پر تعطل کے دوران ہوائی جہازوں کے فوری ردعمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے صورتحال کو سنبھالنے کے لئے بہت ہی کم وقت میں آپریشنس کئے۔

ہندوستانی فضائیہ کے 88 ویں یوم تاسیس کے موقع پر آج غازی آباد کے ہنڈن ایئر بیس پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل وپن راوت ، بحریہ کے سربراہ کرمویر سنگھ اورہندوستانی فوج کے سربراہ منوج مکند نرونے بھی موجود تھے۔ بھارتی فضائیہ کے چیف آر کے ایس بھدوریا نے ایئر فورس ڈے کی پریڈ کا معائنہ کیا۔ ونگ کمانڈر نکھل مہروترا کی سربراہی میں تین ایم ۔17 وی 5 ہیلی کاپٹروں نے فضائیہ کے سربراہ کو ہوا سے سلامی دی۔ یہ پروگرام صبح آٹھ بج کر 30 منٹ پر شروع ہوا جب آکاش گنگا کی ٹیم کے پیراجمپپرس نے 8ہزار فیٹ کی اونچائی پر اے این۔32 سے چھلانگ لگا نے کے بعد ایئر بیس پر کیا۔ صبح ساڑھے آٹھ بجے پریڈ ائر فورس بینڈ کی دھن پر گراونڈ پرپہنچی۔

۔45 منٹ کا ایئر شو

ایئرفورس چیف کے خطاب کے بعد تقریباً دس بجے کے قریب ایئر شو شروع ہوا۔ اسی پروگرام کا سامعین کو انتظار رہتا ہے۔سب سے پہلےچینوک ہیلی کاپٹر گیارہ ٹن تک وزن اٹھانے کا مظاہرہ کرتے ہوئے پریڈ گراو¿نڈ کے اوپر سے گزرے ۔ اس کے بعد ، ایکلویہ فارمیشن پر چار اپاچے ہیلی کاپٹر اور ایک سکھوئی 30 ایم کے آئی گرج اٹھا۔ تین ہرکیولس سی -130 طیارے پریڈ گراونڈ سے گزرے بھی نہیں تھے کہ سی ۔ 17گلوب ماسٹر کے دو مگ ۔29 اور دو سکھوئی ۔30 طیارے گارڈ کرتے ہوئے آگئے۔ اس کے بعد ، بہادر فارمیشن اور تریشول فارمیشن میں تین سکھوئی 30 بیک وقت تینوں افواج کی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس کے بعد ، رافیل ، جیگووار اور میراج ۔2000 نے ہندوستانی فضائیہ کی بے مثال طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے وکٹری فارمیشن کا نشان بنا یا۔ اس کے بعد سارنگ ٹیم ، سوریہ کرن ٹیم نے آسمان میں اپنی قلابازیاں دکھائیں۔

Recommended