قومی

مدھیہ پردیش کے مورینا میں فضائیہ کے سخوئی-30 اور میراج-2000 فائٹر جیٹ کریش

دونوں طیاروں نے مدھیہ پردیش کے گوالیار ایئر بیس سے اڑان بھری تھی

نئی دہلی، 28جنوری(انڈیا نیریٹو)

مدھیہ پردیش کے مورینا کے قریب ہفتہ کی صبح فضائیہ کے جنگی طیارے سخوئی 30 اور میراج 2000 گر کر تباہ ہو گئے ہیں۔ دونوں طیاروں نے مدھیہ پردیش کے گوالیار ایئر بیس سے اڑان بھری تھی، جہاں مشق چل رہی تھی۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی امدادی ٹیم نے مزید کارروائی شروع کر دی ہے

وزیر دفاع نے فضائیہ کے سربراہ سے بات کرکے حادثے کی معلومات لی

۔ آس پاس کے دیہی علاقوں سے لوگوں کی بھیڑ موقع پر جمع ہو گئی جسے ہٹا کر تلاش اور بچاوؤآپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ وزیر دفاع نے اس واقعے کے حوالے سے فضائیہ کے سربراہ سے بات کی ہے۔

فضائیہ کی جانب سے ابھی تک اس حادثے کے بارے میں باضابطہ طور پر معلومات نہیں دی گئی ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت سخوئی ۔30 میں 2 پائلٹ تھے جب کہ میراج 2000 میں ایک پائلٹ تھا۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ دو پائلٹ محفوظ ہیں جبکہ تیسرے پائلٹ کی تلاش کے لیے ایئر فورس کے ایک ہیلی کاپٹر کو لگایا گیا ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق، فضائیہ کی طرف سے جلد ہی ایک کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا جا سکتا ہے تاکہ حادثے کی وجہ کا پتہ لگایا جا سکے اور ساتھ ہی یہ بھی معلوم کیا جا سکے کہ آیا دونوں لڑاکا طیاروں کے درمیان ہوا میں تصادم ہوا تھا یا نہیں۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سی ڈی ایس جنرل انل چوہان اور ایئر چیف مارشل وی آر چودھری کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ان سے حادثے کی معلومات جمع کر رہے ہیں۔وزارت دفاع کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو فضائیہ کے سربراہ نے ہندوستانی فضائیہ کے دو طیاروں کے گر کر تباہ ہونے کی اطلاع دی ہے۔ وزیر دفاع نے ہندوستانی فضائیہ کے پائلٹوں کے بارے میں دریافت کیا اور وہ پیشرفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago