چار روز بعد کشمیر کا فضائی رابطہ بحال ،زمینی راستے  ابھی بھی بند

Air operation restore from Srinagar Airport

سری نگر،07 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

حکام نے جمعرات کو بتایا کہ وادی کشمیر کا باقی ماندہ دنیا سے فضائی رابطہ چار روز بعد بحال ہوگیا ہے۔یہ رابطہ وادی میں حالیہ بھاری برفباری کے بعد سے منقطع تھا۔

سری نگر ہوائی اڈے کے حکام کے مطابق آج صبح پہلی فلائٹ نے سری نگر میں لینڈ کی اور مذکورہ فلائٹ نئی دلی روانہ ہورہی ہے۔وادی میں گزشتہ اتوار سے موسم شدید خراب تھا جس کے نتیجے میں فضائی و زمینی رابطے منقطع ہوگئے تھے۔

اس دوران ائرپورٹ پر مسافروں کی زبر دست بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہےجب کہ سری نگر ائرپورٹ پر مسافر گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں ۔

گزشتہ چار روز کے دوران مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ہوائی کرایہ میں اضافہ کے الزامات بھی لگ رہے ہیں ۔اب اگرچہ فضائی رابطہ بحال ہوگیا ہے تاہم زمینی راستے مسلسل مسدود ہیں۔

حکام نے بدھ کے روز ہی کہا تھا سرینگر ۔جموں شاہراہ جمعرات کو مسلسل پانچویں روز بھی بند رہے گی ۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…