Urdu News

دہلی۔این سی آر میں ہوا کے معیار میں مسلسل گراوٹ جاری،اے کیو آئی 472 تک پہنچا

دہلی۔این سی آر میں ہوا کے معیار میں مسلسل گراوٹ جاری

نئی دہلی، 04 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

دہلی۔این سی آر میں فضائی آلودگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ دہلی۔این سی آر جمعہ کی صبح دھندکے آغوش میں نظر آئی۔ دارالحکومت میں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے۔ جمعہ کو ہوا کے معیار کا انڈیکس 472 ریکارڈ کیا گیا۔

ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن نے 5 نومبر تک آلودگی میں اضافے کی پیشن گوئی کی تھی۔ اس کے پیش نظر جمعرات کے روز گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان (جی آر پی) کا چوتھا مرحلہ نافذ کیا گیا ہے۔ اس کے تحت اب دارالحکومت میں ڈیزل پر چلنے والی تمام کمرشیل گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس دوران نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں آٹھویں جماعت تک کے اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) فی الحال نوئیڈا میں 562، گروگرام میں 539 ہے جبکہ فی الحال  دہلی کا مجموعی اے کیو آئی  472 ہے، جو کہ بے حد سنگین ہے۔

Recommended