Urdu News

دہلی اور این سی ٹی میں ہوا کا معیار معتدل رہنے کا امکان

جزوی طور پر ابر آلود آسمان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

 

نئی دہلی:4؍ جولائی، 2021۔دہلی اور قومی خطہ راجدھانی (این سی ٹی) میں آج ہوا کے معیار میں کچھ بہتری کا امکان ہے۔ تاہم یہ درمیانہ درجے میں بنا رہے گا۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے ذریعہ دہلی کے لئے ہوا کے معیار کے جاری کردہ بلیٹن اور موسم کی پیش گوئی کے مطابق دہلی اور این سی ٹی میں ہوا کا معیار 5 اور 6 جولائی کو معتدل زمرے میں رہے گا۔ دہلی کی ہوا میں آلودگی بنیادی طور پر دھول کے ذرات کی وجہ سے ہوگی، جس کا مطلب ہے کہ ہوا میں پی ایم کی سطح 10 سے زیادہ رہے گی۔ اگلے 5 دنوں کے دوران ہوا کے معیار کو بنیادی طور پرمعتدل زمرے میں رہنے کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔ تاہم بارشوں کے بعد آلودگی میں بہتری آئے گی اور اطمینان بخش سطح تک پہنچ جائے گی۔

جزوی طور پر ابر آلود آسمان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  • تفصیلی پیشگوئی تجزیہ کے لئے ویب سائٹ https://ews.tropmet.res.in پر لاگ ان کریں.
  • دہلی میں ہوا کی حالت اور وینٹیلیشن انڈیکس منسلک ہے۔

Recommended