ٹیلی کے زریعے ایک پرواز میں بم کی موجودگی کی اطلاع دی گئی تھی
انٹرنیشنل ڈسک، سری نگر
گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بم کی موجودگی کی ایک جھوٹی افواہ کی وجہ سے سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرتمام پروازوں کو معطل کردیا گیا۔
گلوبل ٹائمز میڈیا کے مطابق پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ٹیلی فون کے ذریعے ایک پرواز میں بم کی موجودگی کی اطلاع دی گئی تھی ،جس کی وجہ سے مذکورہ پرواز کو روک دیاگیا اور اسکی تلاشی لی گئی۔
تاہم جہاز میں کوئی بم موجود نہیں تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جہاز میں بم کی موجودگی کی جھوٹی اطلاع نئی دلی سے دی گئی تھی، جس کے بعد سے فون نمبر مسلسل بند ہے،مزید تحقیقات جاری ہیں۔