نئی دہلی ،23مئی :بھارتی محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی ) کے موسم کی پیش گوئی سے متعلق قومی مرکز کے متعلق آل انڈیا سطح پر اثرات پرمبنی موسم کی وارننگ بلیٹن (اتوار23مئی ، 2021جاری کرنے کا وقت -1630بجے ، بھارتی وقت ، 1430بھارتی وقت کے مشاہدے کی بنیاد پر)۔
جنوب مغربی مانسون کی شمالی حد 5ڈگری شمال /80ڈگری مشرق ، 10ڈگری شمال /85ڈگری مشرق ، 13ڈگری شمال 90ڈگری مشرق سے مسلسل گزررہی ہے ۔
مشرقی وسطی خلیج بنگال کے اوپر ایک کم دباء کا حلقہ مشرقی وسطی خلیج بنگال کے اوپر ایک ہواکے کم دباء میں مرکوز ہوگیاہے اورآج 23مئی ، 2021کو1130بجے پورٹ بلیر ( انڈمان جزائر) سے تقریباً560کلومیٹرشمال شمال مغرب ، پارادیپ ( اڈیشہ ) کے 590کلومیٹر مشرق جنوب مشرق ، بالاسور (اڈیشہ ) 690کلومیٹرجنوب جنوب مشرق اور دیگھا ( مغربی بنگال ) کے 670کلومیٹرجنوب جنوب مشرق کے نزدیک عرض البلد 16.1ڈگری شمال اور طول البلد90.2ڈگری مشرق میں مرکوز رہا۔اس کے شمال شمال مغرب سمت کے جانب بڑھنے اور24مئی کی صبح تک ایک گردانی طوفان میں بدلنے اور اگلے 24گھنٹے کے دوران ایک انتہائی شدید گردابی طوفان کی شکل اختیارکرنے کا امکان ہے ۔ یہ شمال شمال مغرب کی سمت کی طرف بڑھناجاری رکھے گااور مزید تیز ہوگا اور 26مئی کی صبح تک مغربی بنگال اور شمالی اڈیشہ کے ساحلوں کے نزدیک شمال خلیج مغربی بنگال تک پہنچنے کا امکان ہے ۔ اس کے ایک انتہائی شدید طوفان کی شکل میں 26مئی کی شام تک پارادیپ اور ساگرجزائر کے بیچ شمالی اڈیشہ –مغربی بنگال کو پارکرنے کا امکان ہے ۔
مغرب سے موسم میں ہونے والی تبدیلی ، شمالی پاکستان اور سرحدی جموں وکشمیر کے اوپر ایک گردابی سرکولیشن کی شکل میں سطح سمندرسے 3.1کلومیٹراور 3.6کلومیٹرکے بیچ وسطی اور بالائی ٹراپوسفیرک مغربی ہواؤں میں ایک اونچے ٹرف کے ساتھ جس کا محور سطح سمندرسے اوپر5.8کلومیٹراوپرتک ہے جو تقریبا عرض البلد 68ڈگری مشرق سے طول البلد 25ڈگری شمال میں ہے ، قائم ہے ۔
- وسطی مدھیہ پردیش کے شمالی حصوں کے اوپر گردابی سرکولیشن سطح سمندرسے 0.9کلومیٹراوپر قائم ہے ۔
- جنوب مغربی راجستھان کے اوپر گردابی سرکولیشن سطح سمندرسے 0.9کلومیٹراوپرقائم ہے ۔
- مشرقی وسطی بحیرہ عرب اور سرحدی مہاراشٹرکے ساحل کے اوپر گردابی سرکولیشن سطح سمندرسے 3.1کلومیٹراور 3.6کلومیٹراوپرقائم ہے ۔
- 26مئی 2021کی رات سےمغرب سے موسم میں ہونے والی تبدیلی کے مغربی ہمالیائی خطے کو متاثرکرنے کا امکان ہے ۔
مزید تفصیلات کے لئے برائے مہربانی اس ویب سائٹ پرجائیں www.imd.gov.in
یاان نمبروں پررابطہ قائم کریں 91 11 24631913, 24643965, 24629798 (1875سے ملک کی خدمت میں )