قومی

جی-20 کانفرنس کے لیے کل جماعتی میٹنگ، کیا ہوگا ایجنڈا؟

جی-20 سربراہی اجلاس کا شیڈول طے کرنے کے لئے  آج راشٹرپتی بھون میں منعقد ہونے والی کل جماعتی میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودیبھی شرکت کریں گے ۔ جی-20 کانفرنس کے تحت اگلے سال ستمبر تک ملک میں کئی پروگرام ہوں گے۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے میٹنگ کے لیے 40 پارٹیوں کے صدور کو مدعو کیا ہے۔

اس آل پارٹی میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر بھی موجود ہوں گے۔ 01 دسمبر کو، ہندوستان نے باضابطہ طور پرجی-20 کی صدارت سنبھالی۔ اس کانفرنس کی صدارت کے دوران ملک کے 32 شہروں میں 200 سے زائد پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ زیادہ تر پروگرام دہلی میں ہوں گے۔ جی-20 سربراہان حکومت کا اجلاس اگلے سال 09 اور 10 ستمبر کو دہلی میں منعقد ہوگا۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی اور تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن کے بھی اجلاس میں شرکت کا امکان ہے۔جی -20 سے متعلق ایک تقریب چنئی میں بھی منعقد ہونے والی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago